🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الشمس
وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰہَا ۪ۙ﴿۵﴾
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا ![5]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
5۔ اور آسمان کی اور اس ذات کی [5] جس نے اسے بنایا
[5] اس کے دو مطلب ہیں ایک یہ کہ ﴿مَا﴾ کو ﴿مَن﴾ کے معنی میں لیا جائے اور اس کی مثالیں بھی قرآن میں موجود ہیں۔ اس لحاظ سے اس کا ترجمہ وہی ہو گا جو اوپر مذکور ہے۔ اور دوسرا یہ کہ ما کو ما کے معنی میں ہی سمجھا جائے اس صورت میں معنی یہ ہو گا۔ اور آسمان کی قسم جیسا کہ اسے شان و عظمت والا بنایا ہے۔