السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3844. جماع أبواب العقيقة -- باب: العقيقة سنة
0عقیقہ کے ابواب کا مجموعہ۔ -- باب: عقیقہ سنت ہے۔
حدیث نمبر: 19268
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عُثْمَانَ بْنُ عَبْدَانَ، وَأَبُو صَادِقٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَطَّارُ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ كَبْشَيْنِ.
قتادہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی جانب سے دو مینڈھوں سے عقیقہ کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19268]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 19269
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، أَنَّهُ قَالَ: وَزَنَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَعْرَ حَسَنٍ وَحُسَيْنٍ فَتَصَدَّقَتْ بِزِنَةِ ذَلِكَ فِضَّةً.
محمد بن علی بن حسین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے بالوں کا وزن کر کے اس کے برابر چاندی صدقہ کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19269]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 19270
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّهُ عَقَّ عَنْ حَسَنٍ وَحُسَيْنٍ ابْنَيْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ. وَقِيلَ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ أَنَسٍ وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.
امام مالک رحمہ اللہ یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے دونوں بیٹوں حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی جانب سے عقیقہ کیا گیا۔
اور کہا گیا ہے کہ یہ ربیعہ سے، انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، لیکن یہ محفوظ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19270]
اور کہا گیا ہے کہ یہ ربیعہ سے، انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، لیکن یہ محفوظ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19270]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 19271
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو عُثْمَانَ بْنُ عَبْدَانَ، وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِيُّ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِرَأْسِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ ابْنَيْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ يَوْمَ سَابِعِهِمَا فَحُلِقَا ثُمَّ تَصَدَّقَ بِوَزْنِهِ فِضَّةً وَلَمْ يَجِدْ أَوْ يَجُدَّ ذَبْحًا. وَقِيلَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے ساتویں دن سر مونڈنے کا حکم دیا، پھر ان کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی اور پھر کوئی اور جانور ذبح نہیں کیا۔
اور کہا گیا ہے کہ یہ یحییٰ بن سعید سے، عمرہ سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، لیکن یہ محفوظ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19271]
اور کہا گیا ہے کہ یہ یحییٰ بن سعید سے، عمرہ سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، لیکن یہ محفوظ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19271]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 19272
أنبأنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ إِجَازَةً، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِينٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو يَعْنِي الْيَافِعِيَّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، ⦗٥٠٥⦘ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:" عَقَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ يَوْمَ السَّابِعِ وَسَمَّاهُمَا، وَأَمَرَ أَنْ يُمَاطَ عَنْ رَأْسِهِمَا الْأَذَى. قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: لَا أَعْلَمُ يَرْوِيهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْيَافِعِيِّ وَعَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادَ قَالَ الْفَقِيهُ رَحِمَهُ اللهُ: وَرَوَى عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَرَّرٍ فِي عَقِيقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَفْسِهِ حَدِيثًا مُنْكَرًا.
عمرہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی جانب سے ساتویں دن عقیقہ کیا اور ان کے نام رکھے اور ان کے سر سے ”تکلیف کو دور کرنے“ کا حکم دیا۔
ابو احمد (ابن عدی) فرماتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ ابن جریج سے اس سند کے ساتھ محمد بن عمرو یافعی اور عبدالمجید بن عبدالعزیز بن ابی رواد کے علاوہ کسی نے اسے روایت کیا ہو۔ فقیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبداللہ بن محرر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنی جانب سے عقیقہ کرنے کے بارے میں ایک منکر حدیث روایت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19272]
ابو احمد (ابن عدی) فرماتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ ابن جریج سے اس سند کے ساتھ محمد بن عمرو یافعی اور عبدالمجید بن عبدالعزیز بن ابی رواد کے علاوہ کسی نے اسے روایت کیا ہو۔ فقیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبداللہ بن محرر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنی جانب سے عقیقہ کرنے کے بارے میں ایک منکر حدیث روایت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19272]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 19273
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، أنبأ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُفْيَانَ الطُّوسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الْأَبْيُورْدِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَرَّرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَّ عَنْ نَفْسِهِ بَعْدَ النُّبُوَّةِ. قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: إِنَّمَا تَرَكُوا عَبْدَ اللهِ بْنَ مُحَرَّرٍ لِحَالِ هَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ الْفَقِيهُ رَحِمَهُ اللهُ: وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ قَتَادَةَ، وَمِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ أَنَسٍ، وَلَيْسَ بِشَيْءٍ.
قتادہ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جانب سے نبوت کے بعد عقیقہ کیا۔
عبدالرزاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: محدثین نے عبداللہ بن محرر کو اسی حدیث کی وجہ سے ترک کیا ہے۔ فقیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ ایک اور سند سے قتادہ سے اور ایک اور سند سے انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے، لیکن یہ کچھ بھی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19273]
عبدالرزاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: محدثین نے عبداللہ بن محرر کو اسی حدیث کی وجہ سے ترک کیا ہے۔ فقیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ ایک اور سند سے قتادہ سے اور ایک اور سند سے انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے، لیکن یہ کچھ بھی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19273]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف