🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9067
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْجَبَلِ وَقَدْ قَضَى حَاجَتَهُ، وَبَيْنَ أَيْدِيهِمْ تَمْرٌ عَلَى حَجَفَةٍ، فَدَعَوْهُ إِلَيْهِ، فَقَعَدَ يَأْكُلُ مَعَنَا، وَمَا مَسَّ مَاءً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا اللَّيْثُ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت سے فارغ ہو کر پہاڑ کی طرف سے تشریف لائے، اس وقت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے ایک چھوٹی ڈھال پر کھجوریں رکھی ہوئی تھیں، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بلا لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر ہمارے ساتھ کھانے لگے اور پانی کو ہاتھ تک نہ لگایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد بن یزید سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9067]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3762، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13544، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8674»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9068
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ، أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ I "، أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا قَالَ: I " هَذَا أَيْسَرُ I "، وَلَوِ اسْتَعَاذَهُ لَأَعَاذَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَىٰ أَن يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّن فَوْقِكُمْ﴾ (آپ کہہ دیجیے: وہی اس پر قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے عذاب بھیج دے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ» ”میں اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ (پھر جب یہ حصہ نازل ہوا:) ﴿أَوْ مِن تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ﴾ (یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ» ”میں اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ (پھر جب یہ حصہ نازل ہوا:) ﴿أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا﴾ (یا تمہیں مختلف گروہوں میں بانٹ کر آپس میں بھڑا دے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نسبتاً آسان ہے۔“ اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بھی پناہ مانگتے تو اللہ آپ کو پناہ دے دیتا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد بن یزید سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9068]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4628، 7313، 7406، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7220، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7684، 11099، 11100، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3065، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 882، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14537، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1829، 1967، 1982، 1983»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9069
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ، وَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا تَسْأَلُوا نَبِيَّكُمْ عَنِ الْآيَاتِ، هَؤُلَاءِ قَوْمُ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ نَاقَةً فَفَعَلَ، فَكَانَتْ تُرْوَى مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَتَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمَ وِرْدِهَا، وَيَحْلِبُونَ مِنْ لَبَنِهَا مِثْلَ الَّذِي كَانُوا يُصِيبُونَ مِنْ يَوْمِ غِبِّهَا، ثُمَّ تَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوهَا، فَأَجَّلَهُمُ اللهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَكَانَ وَعْدُ اللهِ غَيْرَ مَكْذُوبٍ، ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ، فَأَهْلَكَ اللهُ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللهِ، فَمَنَعَهُ حَرَمُ اللهِ مِنْ عَذَابِ اللهِ I ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ هُوَ؟ قَالَ: I " أَبُو رِغَالٍ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوۂ تبوک کے موقع پر حجر کے مقام پر پڑاؤ فرما ہوئے تو کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! اپنے نبی سے نشانیوں (معجزات) کا مطالبہ نہ کیا کرو۔ یہ صالح علیہ السلام کی قوم ہے، انہوں نے اپنے نبی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے لیے ایک اونٹنی بھیجیں، تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔ وہ اونٹنی اس درّے سے آ کر پانی پیتی، اپنی باری کے دن ان کا پانی پی جاتی اور وہ اس کا اتنا دودھ دوہتے جتنا (پانی کی باری کے علاوہ) اس کے ناغے کے دن ان کو (پانی سے) حاصل ہوتا تھا، پھر وہ اسی درّے سے واپس چلی جاتی۔ پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں تین دن کی مہلت دی، اور اللہ کا وعدہ جھوٹا نہیں ہوتا، پھر ان پر چیخ (کڑک دار عذاب) آ گئی اور اللہ نے آسمان و زمین کے درمیان ان کے جتنے لوگ تھے سب کو ہلاک کر دیا، سوائے ایک آدمی کے جو اللہ کے حرم میں تھا، تو اللہ کے حرم نے اسے اللہ کے عذاب سے بچا لیا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون تھا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو رغال۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9069]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6197، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3267، 3323، 4092، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14377، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3755، 3757، 3756»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9070
وَعَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَنَا فَرَطٌ لَكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، قَدْرُهُ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ، وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ، فَلَا يَطْعَمُوا مِنْهُ شَيْئًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں حوض پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں (تمہارا پیش رو ہوں)، اس کی وسعت ایلہ سے مکہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے، اور کچھ مرد اور عورتیں (میرے پاس) آئیں گے، تو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ چکھ سکیں گے۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9070]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه أحمد مرفوعا وموقوفا وفي إسناده المرفوع ابن لهيعة ورجال الموقوف رجال الصحيح ورواه الطبراني في الأوسط مرفوعا وفيه ابن لهيعة ورواه باختصار قوله فلا يطعمون منه شيئا برجال الصحيح ورواه البزار كذلك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 364» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6449، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14946، 15352، 15353، والبزار فى «مسنده» برقم: 2975، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 749»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه ابن لهيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9071
وَعَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: غِلَظُ الْقُلُوبِ وَالْجَفَاءُ فِي أَهْلِ الْمَشْرِقِ، وَالْإِيمَانُ وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”دلوں کی سختی اور اکھڑپن اہلِ مشرق میں ہے، اور ایمان و سکینت (وقار و اطمینان) اہلِ حجاز میں ہے۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9071]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 53، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7296، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14782، 14819، 14942، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1893، 1935، 2309، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33101، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 863»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9072
وَعَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ جَارِيَةً كَانَتْ لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنَّ سَيِّدِي يُكْرِهُنِي عَلَى الْبِغَاءِ، فَأَنْزَلَ اللهُ: وَلا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار میں سے کسی کی ایک لونڈی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: ”میرا آقا مجھے بدکاری پر مجبور کرتا ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا﴾ ”اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ پاکدامن رہنا چاہتی ہوں۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9072]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 3029، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2857، 3523، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11301، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2311، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15891، 15892، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2304، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17771»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9073
وَعَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِذَا أَعْجَبَتْ أَحَدَكُمُ الْمَرْأَةُ، فَوَقَعَتْ فِي نَفْسِهِ، فَلْيَذْهَبْ إِلَى امْرَأَتِهِ فَلْيُوَاقِعْهَا ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ يَرُدُّ مَا فِي نَفْسِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کو کوئی عورت اچھی لگے اور اس کا خیال اس کے دل میں بیٹھ جائے تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی کے پاس جائے اور اس سے ہم بستری کرے، کیونکہ یہ عمل اس کے دل کی اس کیفیت کو دور کر دیتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9073]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1403، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5572، 5573، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9072، 9073، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2151، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1158، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13647، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14761، 14898، 14972، 15482، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1061، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17488، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5550، والطبراني فى «الكبير» برقم: 132، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2385»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9074
وَعَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا تَسْتَبْطِئُوا الرِّزْقَ ؛ فَإِنَّهُ لَا تَمُوتُ نَفْسٌ حَتَّى تَبْلُغَ آخِرَ رِزْقِهَا، فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ الْحَلَالِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْحَرَامَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رزق کے ملنے میں دیر محسوس نہ کرو، کیونکہ کوئی جان اس وقت تک نہیں مرتی جب تک وہ اپنے مقدر کا آخری رزق پورا نہ پا لے۔ لہٰذا حلال رزق کی طلب میں اعتدال اور خوش اسلوبی اختیار کرو، اور حرام سے بچو۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9074]
تخریج الحدیث: «قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: وجوه حسان «شرح الزرقاني على الموطأ، ج 4، ص 393» »
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 607، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3239، 3241، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2145، 2144، 8019، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2144، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10515، 10516، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3109»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9075
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى وَعَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ وَالنَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ أَبُو الْأَسْوَدِ ، قَالُوا: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: نَحْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى كَوْمٍ فَوْقَ النَّاسِ، فَتُدْعَى الْأُمَمُ بِأَوْثَانِهَا وَمَا كَانَتْ تَعْبُدُ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، حَتَّى يَأْتِيَنَا رَبُّنَا بَعْدَ ذَلِكَ، فَيَقُولُ: مَا تَنْتَظِرُونَ؟ فَنَقُولُ: نَنْتَظِرُ رَبَّنَا، فَيَقُولُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: أَنَا رَبُّكُمْ، فَيَقُولُونَ: حَتَّى نَنْظُرَ إِلَيْكَ، فَيَتَجَلَّى لَهُمْ، ثُمَّ يَنْطَلِقُ وَيَتَّبِعُونَهُ، ثُمَّ يُعْطَى كُلُّ إِنْسَانٍ مُنَافِقٍ، وَمُؤْمِنٍ - يَوْمَ يَغْشَاهُ - ظُلَّةً، ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ مَعَهُمُ الْمُنَافِقُونَ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ، فِيهَا كَلَالِيبُ، وَحَسَكٌ، يَأْخُذُونَ مَنْ شَاءَ اللهُ، ثُمَّ يُطْفَى نُورُ الْمُنَافِقِ، وَيَنْجُو الْمُؤْمِنُ، فَيَنْجُو أَوَّلُ زُمْرَةٍ وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، سَبْعُونَ أَلْفًا لَا يُحَاسَبُونَ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ كَأَضْوَإِ نَجْمٍ فِي السَّمَاءِ، ثُمَّ كَذَلِكَ، ثُمَّ تَحِلُّ الشَّفَاعَةُ وَيَشْفَعُونَ، حَتَّى يَخْرُجَ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَفِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شَعِيرَةٍ مِنَ الْإِيمَانِ، فَيُجْعَلُونَ بِفِنَاءِ الْجَنَّةِ، وَيُهَرِيقُ أَهْلُ الْجَنَّةِ عَلَيْهِمْ مِنَ الْمَاءِ حَتَّى يَنْبُتُوا نَبَاتَ الْغُثَاءِ فِي السَّيْلِ، ثُمَّ يَسْأَلُوا اللهَ حَتَّى يُجْعَلَ لِأَحَدِهِمْ مِثْلُ مُلْكِ الدُّنْيَا وَعَشَرَةِ أَمْثَالِهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن ہم لوگوں کے اوپر ایک اونچے ٹیلے پر ہوں گے، پھر ایک ایک کر کے امتوں کو ان کے بتوں اور ان کے معبودوں کے ساتھ بلایا جائے گا جن کی وہ عبادت کیا کرتی تھیں، پہلی امت پھر اس کے بعد والی۔ پھر اس کے بعد ہمارا رب ہمارے پاس آئے گا اور فرمائے گا: ”تم کس کا انتظار کر رہے ہو؟“ ہم کہیں گے: ”ہم اپنے رب کا انتظار کر رہے ہیں۔“ تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا: ”میں ہی تمہارا رب ہوں۔“ وہ عرض کریں گے: ”(ہم یقین نہیں کریں گے) یہاں تک کہ ہم آپ کو دیکھ لیں۔“ چنانچہ وہ ان کے سامنے تجلی فرمائے گا۔ پھر وہ چل پڑے گا اور لوگ اس کے پیچھے چلیں گے۔ پھر ہر منافق اور ہر مومن کو، اس دن جب اندھیرا اسے ڈھانپ لے گا، ایک سایہ (نور) دیا جائے گا، پھر وہ سب اس کے پیچھے چلیں گے اور ان کے ساتھ منافقین بھی جہنم کے پل پر ہوں گے، اس پر آنکڑے اور کانٹے ہوں گے جو اللہ جسے چاہے گا پکڑ لیں گے۔ پھر منافق کا نور بجھا دیا جائے گا اور مومن نجات پا جائے گا۔ سب سے پہلے جو گروہ نجات پائے گا ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوں گے، وہ ستر ہزار ہوں گے جن سے حساب نہیں لیا جائے گا۔ پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہوں گے، آسمان کے سب سے زیادہ چمکدار ستارے کی مانند ہوں گے، پھر اسی طرح اگلے گروہ۔ پھر شفاعت کی اجازت ہو جائے گی اور لوگ سفارش کریں گے، یہاں تک کہ ہر وہ شخص جہنم سے نکل آئے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہا اور اس کے دل میں جو کے دانے کے برابر ایمان تھا۔ انہیں جنت کے صحن میں رکھا جائے گا اور جنتی ان پر پانی بہائیں گے یہاں تک کہ وہ ایسے اگ آئیں گے جیسے سیلاب کے کوڑے کرکٹ میں سبزہ اگ آتا ہے۔ پھر وہ اللہ سے مانگیں گے یہاں تک کہ ان میں سے ہر ایک کو دنیا کی بادشاہت کے برابر اور اس سے دس گنا عطا کر دیا جائے گا۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9075]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 191، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14948، 15347»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9076
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ وَالنَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَالُوا: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ تُبْتَلَى فِي قُبُورِهَا، فَإِذَا دَخَلَهُ الْمُؤْمِنُ، وَتَوَلَّى عَنْهُ أَصْحَابُهُ، جَاءَهُ مَلَكٌ شَدِيدُ الِانْبِهَارِ، فَيَقُولُ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ الْمُؤْمِنُ: أَقُولُ: إِنَّهُ رَسُولُ اللهِ وَعَبْدُهُ، فَيَقُولُ لَهُ الْمَلَكُ: انْظُرْ مَقْعَدَكَ الَّذِي تَرَى مِنَ الْجَنَّةِ، وَمَقْعَدَكَ الَّذِي أَنْجَاكَ اللهُ مِنْهُ مِنَ النَّارِ، فَيَرَاهُمَا كِلَاهُمَا، فَيَقُولُ الْمُؤْمِنُ: دَعُونِي أُبَشِّرُ أَهْلِي، فَيُقَالُ لَهُ: اسْكُنْ، وَأَمَّا الْمُنَافِقُ فَيَتَوَلَّى عَنْهُ أَهْلُهُ، فَيُقَالُ لَهُ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، أَقُولُ مَا يَقُولُ النَّاسُ، فَيُقَالُ لَهُ: لَا دَرَيْتَ، انْظُرْ إِلَى مَقْعَدِكَ الَّذِي كَانَ لَكَ مِنَ الْجَنَّةِ، قَدْ أُبْدِلْتَ مَكَانَهُ مَقْعَدَكَ مِنَ النَّارِ.
قَالَ جَابِرٌ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: يُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَى مَا مَاتَ عَلَيْهِ، الْمُؤْمِنُ عَلَى إِيمَانِهِ، وَالْمُنَافِقُ عَلَى نِفَاقِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ اس امت کو اس کی قبروں میں آزمایا جاتا ہے، چنانچہ جب مومن کو قبر میں رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھی اس سے پلٹ کر چلے جاتے ہیں تو اس کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے جو نہایت ہیبت ناک ہوتا ہے (ہانپتا ہوا، تیز سانس والا)، وہ پوچھتا ہے: ”تم اس شخص کے بارے میں کیا کہا کرتے تھے؟“ مومن جواب دیتا ہے: ”میں کہتا ہوں کہ وہ اللہ کے رسول اور اس کے بندے ہیں۔“ تو فرشتہ اس سے کہتا ہے: ”اپنے اس ٹھکانے کو دیکھ لو جو تمہیں جنت میں دکھائی دے رہا ہے، اور اپنے اس ٹھکانے کو بھی جس سے اللہ نے تمہیں جہنم میں سے نجات دے دی۔“ چنانچہ وہ دونوں کو دیکھ لیتا ہے۔ پھر مومن کہتا ہے: ”مجھے چھوڑ دو کہ میں اپنے گھر والوں کو خوشخبری سنا آؤں۔“ تو اس سے کہا جاتا ہے: ”ٹھہرے رہو۔“ رہا منافق تو اس کے گھر والے اس سے پلٹ کر چلے جاتے ہیں، پھر اس سے پوچھا جاتا ہے: ”تم اس شخص کے بارے میں کیا کہتے تھے؟“ وہ کہتا ہے: ”مجھے معلوم نہیں، لوگ جو کہتے تھے میں بھی وہی کہہ دیتا تھا۔“ تو اس سے کہا جاتا ہے: ”تو نے نہ جانا (نہ سمجھا)! اپنے اس ٹھکانے کو دیکھ جو جنت میں تیرے لیے تھا، اس کی جگہ اب تجھے جہنم کا ٹھکانا دے دیا گیا ہے۔“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے (مزید) بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر بندہ اسی حالت پر اٹھایا جائے گا جس پر اسے موت آئی؛ مومن اپنے ایمان پر اور منافق اپنے نفاق پر۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْمِيمِ/حدیث: 9076]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وفيه كلام وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 48» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2878، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7319، 7313، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1263، 3709، 3834، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4230، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14771، 14767، 14949، 15172، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1901، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1013، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6746، 6744، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 255»

الحكم على الحديث: فيه ابن لهيعة وفيه كلام، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں