🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

122. مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9278
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تُنْسَخُ دَوَاوِينُ أَهْلِ الْأَرْضِ فِي دَوَاوِينِ أَهْلِ السَّمَاءِ فِي كُلِّ اثْنَيْنٍ وَخَمِيسٍ، فَيُغْفَرُ لِكُلِّ مُسْلِمٍ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا، إِلَّا رَجُلًا بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَخِيهِ شَحْنَاءُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، وَلَا عَنْ عَمْرٍو إِلَّا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ زمین کے اعمال نامے ہر پیر اور جمعرات کو اہلِ آسمان کے دفتروں میں نقل کیے جاتے ہیں، پھر ہر اس مسلمان کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا، سوائے اس آدمی کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان کینہ و عداوت ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ عمرو سے عبدالصمد بن عبدالعزیز کے سوا کسی نے، اور اس میں محمد بن عمار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْوَاوِ/حدیث: 9278]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: من وقفه أثبت ممن أسنده «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 10، ص 89» »
«قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 66» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2565، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3369 / 695، 3370 / 696، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2120، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3644، 5661، 5663، 5667، 5668، 5666، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4916، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2023، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6487، 6488، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7754، 9175، 9322، 10144، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2525، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1005، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6684، والبزار فى «مسنده» برقم: 9269، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7914، 20226، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7037»

الحكم على الحديث: الصواب موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9279
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّا يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِالْجُمُعَةِ، فَيُحَرِّضُ بِهِ الْمُؤْمِنِينَ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِسُورَةِ الْمُنَافِقِينَ فَيُفْزِعُ بِهِ الْمُنَافِقِينَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز میں (پہلی رکعت میں) جو کچھ پڑھا کرتے تھے ان میں سورۂ جمعہ بھی ہوتی تھی، جس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مومنوں کو (نیکی پر) ابھارتے تھے، اور دوسری رکعت میں سورۂ منافقون پڑھتے، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم منافقوں کو خوف زدہ کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْوَاوِ/حدیث: 9279]
تخریج الحدیث: «قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: آثار صحاح «شرح الزرقاني على الموطأ، ج 1، ص 409» »
«قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وإسناده حسن ومحمد بن عمار هو الوازعي وهو وشيخه عبد الصمد من أهل الرأي وثقهما ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 191» »
«قال الدارقطني: الأول أصح يعني قول من قال جعفر بن محمد عن أبيه عن عبيد الله بن أبي رافع عن أبي هريرة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 9، ص 31» »
«قال الدارقطني: الصحيح قول يحيى القطان ومن تابعه عن جعفر بن محمد يعني قول من قال جعفر بن محمد عن أبيه عن عبيد الله بن أبي رافع عن أبي هريرة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 9، ص 31» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 877، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 330، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1843، 1844، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2806، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1747، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1124، والترمذي فى «جامعه» برقم: 519، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1118، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5801، 5802، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9680، 10174، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2695، والبزار فى «مسنده» برقم: 8262، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5231، 5232، 5233، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5495، 37625، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2384»

الحكم على الحديث: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9280
حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثَلَاثَةٌ لَا يَهُولُهُمُ الْفَزَعُ، وَلَا يَنَالُهُمُ الْحِسَابُ، عَلَى كَثِيبٍ مِنْ مِسْكٍ حَتَّى يَفْرَغَ اللهُ مِنْ حِسَابِ الْعِبَادِ: رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ، فَأَمَّ بِهِ قَوْمًا وَهُمْ رَاضُونَ بِهِ، وَدَاعِيَةٌ يَدْعُو إِلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ، وَعَبْدٌ أَحْسَنَ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ، وَفِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کو (قیامت کی) گھبراہٹ خوف زدہ نہیں کرے گی اور نہ انھیں حساب سے سابقہ پڑے گا، وہ مشک کے ایک ٹیلے پر ہوں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بندوں کے حساب سے فارغ ہو جائے: ایک وہ آدمی جس نے اللہ کی رضا کی خاطر قرآن پڑھا، پھر اس کے ذریعے ایسی قوم کی امامت کی جو اس سے راضی تھی؛ دوسرا وہ اذان دینے والا جو اللہ کی رضا کی خاطر پانچوں نمازوں کی طرف بلاتا ہے؛ اور تیسرا وہ بندہ جس نے اپنے اور اپنے رب کے معاملے میں بھی اچھائی کی اور اپنے اور اپنے آقاؤں کے معاملے میں بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بشیر بن عاصم سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے ثوری رحمہ اللہ نے ابو الیقظان سے، انھوں نے زاذان سے، انھوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْوَاوِ/حدیث: 9280]
تخریج الحدیث: «قال المباركفوري: إسناد لا بأس به «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 140» »
«قال الهيثمي: فيه عبد الصمد بن عبد العزيز المقرئ ذكره ابن حبان في الثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 328» »
«قال الدارقطني: غير محفوظ «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 160» »
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1986، 2566، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4891، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13584، 13740، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1116»

الحكم على الحديث: غير محفوظ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9281
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْجَارُودِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا الْجَارُودِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا، وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ذئب سے جارودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن عمار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْوَاوِ/حدیث: 9281]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 108، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 31، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5883، 5882، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2661، والدارمي فى «مسنده» برقم: 242، 241، 244، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 32، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12123، 12293، 12337، 12899، 12961، 12997، 13301، 13391، 13536، 14177، 14186، 14196، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2197، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2909، 3147، 3716، 3904، 4001، 4025، 4061، 4062، 4070، 4076، 4102، 4199، والبزار فى «مسنده» برقم: 6344، 6343، 6412، 6436، 6471، 6621، 7168 (م)، 7325، 7531، 7602، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26763، 26776، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 403، 404، 407، 408، 405، 406، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1897، 1930، 2978، 3227، 5461»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9282
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَبُو مَعِينٍ الرَّازِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شَيْبَةَ الْحِزَامِيُّ ، ثَنَا أَبُو قَتَادَةَ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ الْعُذْرِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَوْ كَانَ الْمُؤْمِنُ فِي جُحْرٍ لَقَيَّضَ اللهُ لَهُ فِيهِ مَنْ يُؤْذِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا ابْنُ أَخِيهِ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَخِيهِ إِلَّا أَبُو قَتَادَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شَيْبَةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مومن کسی بل میں (بھی چھپا) ہو تو اللہ تعالیٰ اس میں بھی کسی ایسے شخص کو اس پر مسلط کر دے گا جو اسے تکلیف پہنچائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے ان کے بھتیجے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ان کے بھتیجے سے ابو قتادہ کے سوا کسی نے، اور اس میں عبدالرحمن بن عبدالملک بن شیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْوَاوِ/حدیث: 9282]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 6341»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9283
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الرَّازِيُّ ، نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَائِشَةَ ، وَعِنْدَهَا كَعْبٌ الْحَبْرُ فَذَكَرَ إِسْرَافِيلَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا كَعْبُ ، أَخْبِرْنِي عَنْ إِسْرَافِيلَ، فَقَالَ كَعْبٌ : عِنْدَكُمُ الْعِلْمُ، فَقَالَتْ: أَجَلْ، فَأَخْبِرْنِي، قَالَ: لَهُ أَرْبَعَةُ أَجْنِحَةٍ، جَنَاحَانِ فِي الْهَوَاءِ، وَجَنَاحٌ قَدْ تَسَرْبَلَ بِهِ، وَجَنَاحٌ عَلَى كَاهِلِهِ، وَالْعَرْشُ عَلَى كَاهِلِهِ وَالْقَلَمُ عَلَى أُذُنِهِ، فَإِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ كَتَبَ الْقَلَمُ، ثُمَّ دَرَسَتِ الْمَلَائِكَةُ، وَمَلَكُ الصُّورِ جَاثٍ عَلَى إِحْدَى رُكْبَتَيْهِ، وَقَدْ نُصِبَتِ الْأُخْرَى، فَالْتَقَمَ الصُّورَ، مَحْنِيٌّ ظَهْرُهُ، شَاخِصٌ بَصَرُهُ إِلَى إِسْرَافِيلَ، وَقَدْ أُمِرَ إِذَا رَأَى إِسْرَافِيلَ قَدْ ضَمَّ جَنَاحَهُ أَنْ يَنْفُخَ فِي الصُّورِ I "، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : I " هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا مُؤَمَّلٌ .
عبد اللہ بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھا اور ان کے پاس کعب احبار رحمہ اللہ بھی موجود تھے، انہوں نے اسرافیل علیہ السلام کا ذکر کیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے کعب! مجھے اسرافیل کے بارے میں بتائیے۔“ کعب رحمہ اللہ نے کہا: ”آپ کے پاس تو (خود) علم موجود ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، (پھر بھی) آپ مجھے بتائیے۔“ کعب رحمہ اللہ نے کہا: ”ان کے چار پر ہیں؛ دو پر فضا میں پھیلے ہوئے ہیں، ایک پر کو انہوں نے اپنے بدن پر لباس کی طرح لپیٹ رکھا ہے اور ایک پر ان کے کندھے پر ہے، عرش ان کے کندھے پر ہے اور قلم ان کے کان پر ہے، چنانچہ جب وحی نازل ہوتی ہے تو قلم لکھتا ہے، پھر فرشتے اسے پڑھتے پڑھاتے ہیں۔ اور صور والا فرشتہ ایک گھٹنے کے بل بیٹھا ہے اور دوسرا گھٹنا کھڑا کیا ہوا ہے، اس نے صور کو منہ میں لے رکھا ہے، اس کی کمر جھکی ہوئی ہے اور اس کی نگاہ اسرافیل پر جمی ہوئی ہے، اسے حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ اسرافیل کو دیکھے کہ انہوں نے اپنا پر سمیٹ لیا ہے تو صور پھونک دے۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے ہوئے سنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن زید سے مؤمل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْوَاوِ/حدیث: 9283]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: رجاله ثقات إلا علي بن زيد بن جدعان ففيه ضعف «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 11، ص 376» »
«قال بدر الدين العيني: فيه زيد بن جدعان وهو ضعيف «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 23، ص 99» »
«قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 331» »

الحكم على الحديث: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں