🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2588. -- باب: من لم يورث الإخوة مع الجد
-- باب: اس شخص کے قول کے بیان میں جس نے دادا کے ساتھ بھائیوں کو وارث نہیں بنایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12419
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ أَهْلَ الْكُوفَةِ كَتَبُوا إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ يَسْأَلُونَهُ عَنِ الْجَدِّ، فَقَالَ: أَمَّا الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوِ أَتَّخِذُ أَحَدًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُهُ" فَإِنَّهُ أَنْزَلَهُ أَبًا، يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
ابنِ ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ اہل عراق نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو خط لکھا اور اس میں دادا کے بارے میں سوال کیا، ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا۔“ انہوں نے (ابوبکر رضی اللہ عنہ) دادا کو باپ کی مانند قرار دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12419]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12420
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ" جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو باپ کی مانند قرار دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12420]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12421
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ ⦗٤٠٣⦘ عَتَّابٍ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ثنا عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ حَدَّثَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ طُعِنَ قَالَ:" إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ فِيَ الْجَدِّ رَأْيًا، فَإِنْ رَأَيْتُمْ أَنْ تَتَّبِعُوهُ فَاتَّبِعُوهُ"، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنْ نَتَّبِعْ رَأْيَكَ فَإِنَّهُ رُشْدٌ، وَإِنْ نَتَّبِعْ رَأْيَ الشَّيْخِ قَبْلَكَ فَنِعْمَ ذُو الرَّأْيِ كَانَ.
مروان بن حکم نے بیان کیا کہ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں دادا کے بارے میں ایک رائے رکھتا ہوں، اگر تم دیکھتے ہو کہ اس کی پیروی کرو تو ضرور اس کی پیروی کرنا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر ہم آپ کی رائے کی پیروی کریں تو اچھا ہے اور اگر ہم آپ سے پہلے والے شیخ کی رائے کی پیروی کریں تو وہ اچھی رائے والے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12421]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12422
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى، ثنا هُشَيْمٌ، ح وَأنا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِي، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ" يُنْزِلُ الْجَدَّ بِمَنْزِلَةِ الْأَبِ".
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ دادا کو باپ کی جگہ پر رکھتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12422]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12423
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:" الْجَدُّ أَبٌ"، وَقَالَ:" لَوْ عَلِمَتِ الْجِنُّ أَنَّ فِيَ النَّاسِ جُدُودًا مَا قَالُوا: {تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا} [الجن: ٣] " وَقَرَأَ سُفْيَانُ {يَا بَنِي آدَمَ} [الأعراف: ٢٦] {وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي} [يوسف: ٣٨] .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دادا باپ کی مانند ہے اور کہا: اگر جن جان لیں کہ لوگوں میں دادے ہیں تو نہ کہیں ﴿تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا﴾ [سورة الجن: 3] اور سفیان نے ﴿يَا بَنِي آدَمَ﴾ [سورة الأعراف: 26] اور ﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي﴾ [سورة يوسف: 38] پڑھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12423]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12424
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْحَاقُ مِنْ كِتَابِهِ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْقِلٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَهُ: كَيْفَ تَقُولُ فِي الْجَدِّ؟ قَالَ:" إِنَّهُ لَا جَدَّ، أِيُّ أَبٍ لَكَ أَكْبَرُ؟" فَسَكَتَ الرَّجُلُ فَلَمْ يُجِبْهُ وَكَأَنَّهُ عَيِيَ عَنْ جَوَابِهِ، فَقُلْتُ أَنَا: آدَمُ، قَالَ:" أَفَلَا تَسْمَعُ إِلَى قَولِ اللهِ يَا بَنِي آدَمَ".
عبدالرحمن بن معقل کہتے ہیں: ایک آدمی ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اس نے کہا: آپ دادے کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کوئی دادا نہیں ہے، کون سا باپ تیرے لیے بڑا ہے؟ وہ آدمی خاموش ہو گیا، اسے کوئی جواب نہ آیا گویا کہ وہ جواب دینے سے عاجز ہو گیا۔ عبدالرحمن کہتے ہیں: میں نے کہا: آدم، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کیا تم نے اللہ کا یہ قول نہیں سنا: ﴿يَا بَنِي آدَمَ﴾ [سورة الأعراف: 26] ؟ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12424]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12425
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الْعَبْدِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" الدِّيَةُ لِمَنْ أَحْرَزَ الْمِيرَاثَ، وَالْجَدُّ أَبٌ".
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دیت اس کے لیے ہے جس نے میراث کو پایا اور دادا، باپ کی مانند ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12425]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12426
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ مِنْ كِتَابِهِ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ" يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا" فَأَنْكَرَ قَوْلَ عَطَاءٍ ذَلِكَ عَنْ عَلِيٍّ بَعْضُ أَهْلِ الْعِرَاقِ الصَّحِيحُ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يُشْرِكُ بَيْنَ الْجَدِّ وَالْإِخْوَةِ، وَلَعَلَّهُ جَعَلَهُ أَبًا فِي حُكْمٍ آخَرَ وَاللهُ أَعْلَمُ.
عطاء نے خبر دی کہ علی رضی اللہ عنہ دادا کو باپ کی طرح بناتے تھے۔
بعض اہلِ عراق نے علی رضی اللہ عنہ سے عطاء کی اس روایت کا انکار کیا ہے، علی رضی اللہ عنہ سے صحیح یہ ہے کہ وہ دادا اور بھائیوں کو شریک سمجھتے تھے اور ہو سکتا ہے کہ انہوں نے دادا کو باپ دوسرے حکم میں بنایا ہو، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12426]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2589. -- باب: من ورث الإخوة للأب والأم أو الأب مع الجد
-- باب: اس شخص کے قول کے بیان میں جس نے دادا کے ساتھ سگے یا باپ شریک بھائیوں کو وارث بنایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12427
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ الْقَطَّانُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى، أنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أنا عَاصِمٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ: إِنَّ أَوَّلَ جَدٍّ وَرِثَ فِي الْإِسْلَامِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، مَاتَ ابْنُ فُلَانِ بْنِ عُمَرَ، فَأَرَادَ عُمَرُ أَنَ يَأْخُذَ الْمَالَ دُونَ إِخْوَتِهِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ وَزَيْدٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: لَيْسَ لَكَ ذَلِكَ، فَقَالَ عُمَرُ:" لَوْلَا أَنَّ رَأْيَكُمَا اجْتَمَعَ لَمْ أَرَ أَنْ يَكُونَ ابْنِي وَلَا أَكُونَ أَبَاهُ" هَذَا مُرْسَلٌ الشَّعْبِيُّ لَمْ يُدْرِكْ أَيَّامَ عُمَرَ، غَيْرَ أَنَّهُ مُرْسَلٌ جَيِّدٌ.
شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اسلام میں پہلے وارث بطورِ دادا حضرت عمر رضی اللہ عنہ بنے تھے۔ ان کا فلاں پوتا فوت ہو گیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے بھائیوں کے علاوہ اس کا مال لینے کا ارادہ کیا تو ان کو حضرت علی اور زید رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ کے لیے کوئی چیز نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تم دونوں کی رائے مل نہ جاتی تو میں خیال نہ کرتا کہ وہ میرا بیٹا ہے اور نہ یہ کہ میں اس کا باپ ہوں۔
یہ روایت مرسل ہے، شعبی نے عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا، البتہ یہ عمدہ مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12427]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12428
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ يَوْمًا، فَأَذِنَ لَهُ وَرَأْسُهُ فِي يَدِ جَارِيَةٍ لَهُ تُرَجِّلُهُ، فَنَزَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:" دَعْهَا تُرَجِّلُكَ"، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لَوْ أَرْسَلْتَ إِلِيَّ جِئْتُكَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنَّمَا الْحَاجَةُ لِي، إِنِّي جِئْتُكَ لِتَنْظُرَ فِي أَمْرِ الْجَدِّ"، فَقَالَ زَيْدٌ: لَا وَاللهِ، مَا يَقُولُ فِيهِ؟ فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" لَيْسَ هُوَ بِوَحْيٍ حَتَّى نَزِيدَ فِيهِ وَنَنْقُصَ مِنْهُ، إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ نَرَاهُ، فَإِنْ رَأَيْتَهُ وَافَقَنِي تَبِعْتَهُ، وَإِلَّا لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ فِيهِ شَيْءٌ"، فَأَبَى زَيْدٌ، فَخَرَجَ مُغْضَبًا قَالَ: قَدْ جِئْتُكَ وَأَنَا أَظُنُّكَ سَتَفْرُغُ مِنْ حَاجَتِي، ثُمَّ أَتَاهُ مَرَّةً أُخْرَى فِي السَّاعَةِ الَّتِي أَتَاهُ الْمَرَّةَ الْأُولَى، فَلَمْ يَزَلْ بِهِ حَتَّى قَالَ: فَسَأَكْتُبُ لَكَ فِيهِ، فَكَتَبَهُ فِي قِطْعَةِ قَتَبٍ، وَضَرَبَ لَهُ مَثَلًا، إِنَّمَا مَثَلُهُ مَثَلُ شَجَرَةٍ نَبَتَتْ عَلَى سَاقٍ وَاحِدٍ، فَخَرَجَ فِيهَا غُصْنٌ، ثُمَّ خَرَجَ فِي الْغُصْنِ غُصْنٌ آخَرُ، فَالسَّاقُ يَسْقِي الْغُصْنَ، فَإِنْ قُطِعَ الْغُصْنُ الْأَوَّلُ رَجَعَ الْمَاءُ إِلَى الْغُصْنِ، يَعْنِي الثَّانِي، وَإِنْ قَطَعْتَ الثَّانِي رَجَعَ الْمَاءُ إِلَى الْأَوَّلِ، فَأَتَى بِهِ فَخَطَبَ النَّاسَ عُمَرُ ثُمَّ قَرَأَ قِطْعَةَ الْقَتَبِ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَدْ قَالَ فِي الْجَدِّ قَوْلًا وَقَدْ أَمْضَيْتُهُ"، قَالَ:" وَكَانَ أَوَّلَ جَدٍّ كَانَ"، فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ الْمَالَ كُلَّهُ، مَالَ ابْنِ ابْنِهِ، دُونَ إِخْوَتِهِ، فَقَسَمَهُ بَعْدَ ذَلِكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سعید بن سلیمان بن زید بن ثابت اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا (سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت چاہی، انہیں اجازت دی گئی، اس وقت سیدنا زید رضی اللہ عنہ کا سر ان کی لونڈی کے ہاتھ میں تھا اور وہ انہیں کنگھی کر رہی تھی، انہوں نے (حیا کی وجہ سے) اپنا سر کھینچ لیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اسے چھوڑ دو کہ وہ تمہیں کنگھی کرے“، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! اگر آپ مجھے پیغام بھیجتے تو میں خود حاضر ہو جاتا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”مجھے کام تھا، اس لیے میں تمہارے پاس آیا ہوں تاکہ آپ دادا (کی میراث) کے بارے میں غور کریں“، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! ہم نے تو دادا کے بارے میں کچھ نہیں کہا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ کوئی وحی نہیں ہے کہ ہم اس میں زیادتی یا کمی نہ کر سکیں، یہ تو ایک رائے ہے جو ہم رکھتے ہیں، اگر آپ اسے میرے موافق دیکھیں تو اس کی پیروی کریں، ورنہ آپ پر اس میں کوئی چیز نہیں ہے“، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے انکار کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے کے ساتھ واپس آگئے اور کہا: ”میں تمہارے پاس اس لیے آیا تھا کہ آپ میری ضرورت پوری کر دیں گے“، پھر وہ دوسری دفعہ پہلے والے وقت پر ہی آئے اور مسلسل آتے رہے یہاں تک کہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں آپ کو کچھ لکھ دیتا ہوں“، چنانچہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اسے ایک پلاؤ (لکڑی کے تختے) کے ٹکڑے پر لکھ دیا اور اس کے لیے مثال بیان کی کہ: ”اس دادا کی مثال اس درخت کی مانند ہے جو ایک تنے پر اگتا ہے، اس سے ایک ٹہنی نکلتی ہے، پھر اس ٹہنی سے ایک اور ٹہنی نکلتی ہے، تنا ٹہنی کو سیراب کرتا ہے، اگر آپ پہلی ٹہنی کو کاٹ ڈالیں گے تو پانی دوسری ٹہنی کی طرف لوٹ آئے گا اور اگر دوسری کو کاٹ ڈالیں گے تو پانی پہلی کی طرف لوٹ آئے گا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے لے کر آئے اور لوگوں کو خطبہ دیا، پھر وہ پلاؤ کا ٹکڑا پڑھا اور کہا: ”یہ وہ بات ہے جو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے دادا کے بارے میں کہی ہے اور میں نے اسے نافذ کر دیا ہے“، (راوی کہتے ہیں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پہلے دادا تھے (جو وارث بنے)، انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ اپنے پوتے کا سارا مال اس کے بھائیوں کے سوا خود لے لیں، لیکن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد اسے تقسیم کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12428]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الدارقطني 4/ 98، 80»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں