🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
240. أد الأمانة ألى من ائتمنك ولا تخن من خانك
جس نے تمہیں امین سمجھ کر تمہارے پاس امانت رکھی ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 240
«أد الأمانة ألى من ائتمنك ولا تخن من خانك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے تمہیں امین سمجھ کر تمہارے پاس امانت رکھی ہے، اس کی امانت ادا کرو، اور جس نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہے، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 240]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [تخ د ت ك] عن أبي هريرة [قط الضياء] عن أنس [طب] عن أبي أمامة [د] عن رجل من الصحابة [قط] عن أبي بن كعب. الروض 16, الصحيحة 424.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
241. أدوا صاعا من بر أو قمح بين اثنين أو صاعا ....
ہر آزاد اور غلام، چھوٹے اور بڑے کی طرف سے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 241
«أدوا صاعا من بر أو قمح بين اثنين أو صاعا من تمر أو صاعا من شعير على كل حر وعبد صغير وكبير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر آزاد اور غلام، چھوٹے اور بڑے کی طرف سے (صدقہ فطر کے طور پر) ایک صاع گندم دو آدمیوں کے درمیان (یعنی فی کس نصف صاع)، یا ایک صاع کھجور، یا ایک صاع جو ادا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم قط الضياء] عن عبد الله بن ثعلبة. الصحيحة 1177.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
242. أدوا صاعا من طعام في الفطر
عید الفطر کے موقع پر ایک صاع غلہ (بطور صدقہ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 242
«أدوا صاعا من طعام في الفطر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عید الفطر کے موقع پر ایک صاع غلہ (بطور صدقہ فطر) ادا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حل هق] عن ابن عباس. الصحيحة 1179.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
243. أدخل الله الجنة رجلا كان سهلا مشتريا وبائعا وقاضيا ومقتضيا
اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے شخص کو جنت میں داخل ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 243
«أدخل الله الجنة رجلا كان سهلا مشتريا وبائعا وقاضيا ومقتضيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے شخص کو جنت میں داخل فرما دیا جو خریدتے وقت، فروخت کرتے وقت، فیصلہ کرتے وقت اور اپنا حق مانگتے وقت نرمی اور کشادہ دلی اختیار کرنے والا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: «(حسن) . حم ن هـ هب عن عثمان. الصحيحة 1181: تخ, الخرائطي.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
244. ادع إلى ربك الذي إن مسك ضر فدعوته كشف عنك, ....
اپنے اس رب کو پکارو کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 244
«ادع إلى ربك الذي إن مسك ضر فدعوته كشف عنك, والذي إن أضللت بأرض قفر فدعوته رد عليك, والذي إن أصابتك سنة فدعوته أنبت لك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے اس رب کو پکارو کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچے اور تم اسے پکارو تو وہ اسے تم سے دور کر دے گا، اور اگر تم کسی ویران اور بنجر زمین میں راستہ بھٹک جاؤ اور اسے پکارو تو وہ تمہیں تمہاری منزل کی طرف لوٹا دے گا، اور اگر تم پر قحط سالی آ جائے اور تم اسے پکارو تو وہ تمہارے لیے غلہ اور سبزہ اگا دے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 244]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د هق] عن أبي جري. المشكاة 918.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
245. ادعوا الله وأنتم موقنون بالإجابة واعلموا أن الله لا يستجيب ....
اللہ تعالیٰ سے اس حال میں دعا کرو کہ تمہیں ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 245
«ادعوا الله وأنتم موقنون بالإجابة واعلموا أن الله لا يستجيب دعاء من قلب غافل لاه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ سے اس حال میں دعا کرو کہ تمہیں قبولیت کا کامل یقین ہو، اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ کسی غافل اور لاپرواہ دل سے نکلنے والی دعا کو قبول نہیں فرماتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 245]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ت ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 564.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
246. ادعوا الناس وبشروا ولا تنفروا ويسروا ولا تعسروا
لوگوں کو (دین کی طرف) دعوت دو اور خوشخبری سناؤ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 246
«ادعوا الناس وبشروا ولا تنفروا ويسروا ولا تعسروا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں کو (دین کی طرف) دعوت دو اور خوشخبری سناؤ اور انہیں متنفر نہ کرو، اور ان کے لیے آسانی پیدا کرو اور سختی نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 246]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي موسى. الصحيحة 422.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
247. ادعي أبا بكر أباك وأخاك حتى أكتب كتابا فإني أخاف ....
اپنے والد ابوبکر اور اپنے بھائی کو بلاؤ تاکہ میں ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 247
«ادعي أبا بكر أباك وأخاك حتى أكتب كتابا فإني أخاف أن يتمنى متمن ويقول قائل: أنا أولى ويأبى الله والمؤمنون إلا أبا بكر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے والد ابوبکر اور اپنے بھائی کو بلاؤ تاکہ میں ایک تحریر لکھ دوں، کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ کوئی تمنا کرنے والا تمنا کرے اور کوئی کہنے والا کہے کہ میں (خلافت کا) زیادہ حقدار ہوں، حالانکہ اللہ تعالیٰ اور مومنین ابوبکر کے سوا کسی اور کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 247]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
248. ادفعوها إلى خالتها فإن الخالة أم
اس (بچی) کو اس کی خالہ کے سپرد کر دو، ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 248
«ادفعوها إلى خالتها فإن الخالة أم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس (بچی) کو اس کی خالہ کے سپرد کر دو، کیونکہ خالہ ماں کے مقام پر ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 248]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
249. ادفنوا القتلى في مصارعهم
شہداء کو ان کی جائے شہادت پر ہی دفن کرو۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 249
«ادفنوا القتلى في مصارعهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شہداء کو ان کی جائے شہادت پر ہی دفن کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 249]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [4] عن جابر. الجنائز ص 14, 138: حم, حب, هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں