صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2984. تقتل عمارا الفئة الباغية
عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔
حدیث نمبر: 2979
«تقتل عمارا الفئة الباغية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2979]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن خزيمة بن ثابت وعن عمرو بن العاص وعن ابنه وعن عمرو بن حزم [م] عن أم سلمة. مختصر مسلم 2006، الصحيحة 710.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2985. تقدموا فأتموا بي وليأتم بكم من بعدكم ولا يزال قوم ....
آگے بڑھو اور میری اقتدا کرو، اور جو تمہارے بعد ....
حدیث نمبر: 2980
«تقدموا فأتموا بي وليأتم بكم من بعدكم ولا يزال قوم يتأخرون حتى يؤخرهم الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آگے بڑھو اور میری اقتدا کرو، اور جو تمہارے بعد آئیں وہ تمہاری اقتدا کریں، اور کچھ لوگ ہمیشہ پیچھے رہتے ہیں یہاں تک کہ اللہ انہیں پیچھے کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2980]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ن هـ] عن أبي سعيد. صحيح أبي داود 683.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2986. تقطع اليد في ثمن المجن
ڈھال کی قیمت کے برابر چوری پر ہاتھ کاٹا جائے ....
حدیث نمبر: 2981
«تقطع اليد في ثمن المجن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ڈھال کی قیمت کے برابر چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2981]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم هـ] عن سعيد. الصحيحة 2197.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2987. تقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
چور کا ہاتھ چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ کی ....
حدیث نمبر: 2982
«تقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ کی چوری پر کاٹا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2982]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ د ن] عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2988. تقعد الملائكة على أبواب المساجد يوم الجمعة فيكتبون الأول والثاني ....
فرشتے جمعہ کے دن مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ....
حدیث نمبر: 2983
«تقعد الملائكة على أبواب المساجد يوم الجمعة فيكتبون الأول والثاني والثالث حتى إذا خرج الإمام رفعت الصحف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”فرشتے جمعہ کے دن مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور پہلے، دوسرے، تیسرے آنے والے کو لکھتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ جب امام نکل آتا ہے تو رجسٹر لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2983]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم] عن أبي أمامة. صحيح الترغيب 712.»
قال الشيخ الألباني: حسن
2989. تقوم الساعة والروم أكثر الناس
قیامت اس حال میں قائم ہو گی کہ روم والے ....
حدیث نمبر: 2984
«تقوم الساعة والروم أكثر الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت اس حال میں قائم ہو گی کہ روم والے لوگوں میں سب سے زیادہ ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2984]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن المستورد. مختصر مسلم 2026.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2990. تكفل الله لمن جاهد في سبيله لا يخرجه من بيته ....
اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے ضمانت لی ہے ....
حدیث نمبر: 2985
" تكفل الله لمن جاهد في سبيله لا يخرجه من بيته إلا الجهاد في سبيله وتصديق كلماته بأن يدخله الجنة أو يرجعه إلى مسكنه الذي خرج منه مع ما نال من أجر أو غنيمة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے ضمانت لی ہے جو اس کی راہ میں جہاد کرے، جسے اس کے گھر سے صرف اللہ کی راہ میں جہاد اور اس کے کلمات کی تصدیق نے نکالا ہو، کہ وہ اسے جنت میں داخل کر دے گا، یا اسے اس کے اجر اور غنیمت کے ساتھ اس کے اسی گھر میں واپس لوٹا دے گا جہاں سے وہ نکلا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2985]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1070.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2991. تكفير كل لحاء ركعتان
ہر جھگڑے کا کفارہ دو رکعت نماز ہے۔
حدیث نمبر: 2986
«تكفير كل لحاء ركعتان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر جھگڑے کا کفارہ دو رکعت نماز ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2986]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طب] عن أبي أمامة. الصحيحة 1789: ابن الأعرابي، تمام، ابن عساكر - أبي أمامة الباهلي.»
قال الشيخ الألباني: حسن
2992. تكون إبل للشياطين وبيوت للشياطين
شیطانوں کے حصہ دار اونٹ ہوں گے اور شیطانوں کے ....
حدیث نمبر: 2987
«تكون إبل للشياطين وبيوت للشياطين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شیطانوں کے حصہ دار اونٹ ہوں گے اور شیطانوں کے حصہ دار گھر ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2987]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن أبي هريرة. المشكاة 3919، الصحيحة 93.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2993. تكون الأرض يوم القيامة خبزة واحدة يتكفؤها الجبار بيده كما ....
قیامت کے دن زمین ایک روٹی کی طرح ہو جائے ....
حدیث نمبر: 2988
«تكون الأرض يوم القيامة خبزة واحدة يتكفؤها الجبار بيده كما يتكفأ أحدكم خبزته في السفر نزلا لأهل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن زمین ایک روٹی کی طرح ہو جائے گی جسے جبار (اللہ تعالیٰ) اپنے ہاتھ سے اس طرح پلٹے گا جیسے تم میں سے کوئی سفر میں اپنی روٹی پلٹتا ہے، یہ جنت والوں کی ضیافت کے لیے ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2988]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي سعيد. المشكاة 5533.»
قال الشيخ الألباني: صحيح