مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
349. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16173
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَ لِي عَلَى رَجُلٍ مِنْ كِنْدَةَ دَيْنٌ، وَكُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَيْهِ بِالْأَسْحَارِ، فَأَدْرَكَتْنِي صَلَاةُ الْفَجْرِ فِي مَسْجِدِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ وَضَعَ قُدَّامَ كُلِّ إِنْسَانٍ حُلَّةً وَنَعْلًا وَخَمْسَمِائَةِ دِرْهَمٍ، قُلْتُ: إِنِّي لَسْتُ مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ [ قَالَ: وَإِنْ كُنْتَ لَسْتَ مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ ] ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: قَدِمَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ مِنْ مَكَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے کندہ سے تعلق رکھنے والے شخص سے قرض لینا تھا، میں سحری کے وقت اس کے پاس آتا جاتا رہا، ایک دن میں فجر کی نماز کے بعد سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کی مسجد میں موجود تھا، میں نے نماز ادا کی، جب امام نے سلام پھیرا، تو سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے مسجد میں ہر شخص کے آگے ایک لباس اور ایک جوتا اور پانچ سو درہم رکھوائے، میں نے کہا: میں اس مسجد کے باقاعدہ آنے والوں میں سے نہیں ہوں، تو انہوں نے فرمایا: اگرچہ تم مسجد کے باقاعدہ آنے والوں میں سے نہیں ہو (پھر بھی اسے قبول کرو) تو میں نے کہا: یہ کون صاحب ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ سیدنا اشعت بن قیس رضی اللہ عنہ ہیں، جو مکہ سے آئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابواسرائیل ملائی ہے، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16173]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (650)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16173 in Urdu