🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
25. بَابُ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ .
احرام والے شخص کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7411
وَعَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ امْرَأَةٍ أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ، وَهُوَ خَارِجٌ مِنْ مَكَّةَ فَأَرَادَ أَنْ يَعْتَمِرَ أَوْ يَحُجَّ. فَقَالَ: لَا تَزَوَّجْهَا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا، جس کے ساتھ کوئی شادی کرنا چاہتا ہے، اور وہ شخص مکہ سے باہر ہوتا ہے اور اس کا عمرہ یا حج کرنے کا ارادہ بھی ہوتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم اس عورت کے ساتھ احترام کی حالت میں شادی نہیں کرو گے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7411]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5958)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7411 in Urdu