🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
35. بَابُ الْكَفَاءَةِ .
کفو (کفاءۃ) (نکاح میں فریقین یعنی شوہر اور بیوی کا برابری، ہمسری اور جوڑ ہونے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7449
وَعَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ ذَهَبَ مَعَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ يَخْطُبُ [ عَلَيْهِ ] امْرَأَةً مِنْ بَنِي لَيْثٍ فَدَخَلَ فَذَكَرَ فَضْلَ سَلْمَانَ وَسَابِقَتَهُ وَإِسْلَامَهُ وَذَكَرَ أَنَّهُ يَخْطُبُ إِلَيْهِمْ فَتَاتَهُمْ فُلَانَةَ فَقَالُوا: أَمَّا سَلْمَانُ فَلَا نُزَوِّجُهُ، وَلَكِنَّا نُزَوِّجُكَ. فَتَزَوَّجَهَا، ثُمَّ خَرَجَ. فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ كَانَ شَيْءٌ، وَإِنِّي أَسْتَحِي أَنْ أَذْكُرَ ذَلِكَ. قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَأَخْبَرَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ بِالْخَبَرِ فَقَالَ سَلْمَانُ: أَنَا أَحَقُّ أَنْ أَسْتَحِيَ مِنْكَ أَنْ أَخْطُبَهَا، وَكَانَ اللَّهُ قَدْ قَضَاهَا لَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَلْمَانَ، وَلَا مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ.
ثابت بنانی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ گئے، تاکہ ان کے لئے بنولیث سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو شادی کا پیغام دیں، وہ میزبان کے گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی فضیلات کا اُن کی سبقت کا ان کے اسلام کا ذکر کیا، اور یہ بات بیان کی: وہ ان لوگوں کے ہاں فلاں خاتون کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں، تو ان لوگوں نے کہا: جہاں تک سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا تعلق ہے، تو ہم ان کے ساتھ شادی نہیں کروائیں گے، البتہ ہم آپ کے ساتھ شادی کروا دیتے ہیں تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اس (خاتون) کے ساتھ شادی کر لی، پھر وہ وہاں سے نکلے اور انہوں نے فرمایا: یہ ایسی صورت حال ہے کہ میں اس کا ذکر کرتے ہوئے شرما رہا ہوں، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ کیوں؟ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے انہیں پوری صورت حال بتائی تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ مجھے آپ سے شرم آنی چاہیے کہ میں نے اس عورت کو شادی کا پیغام دیا تھا، جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسے آپ کے مقدر میں لکھ دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ثابت نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے یا سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6050)»

الحكم على الحديث: إسناده منقطع

Majma al-Zawa'id Hadith 7449 in Urdu