كتاب الأطعمة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: کھانے کے احکام و مسائل 21. باب مَا جَاءَ فِي طَعَامِ الْوَاحِدِ يَكْفِي الاِثْنَيْنِ باب: ایک آدمی کا کھانا تین آدمی کے لیے کافی ہوتا ہے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمیوں کا کھانا تین آدمیوں کے لیے اور تین آدمیوں کا کھانا چار آدمیوں کے لیے کافی ہے“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- جابر اور ابن عمر رضی الله عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی کا کھانا دو آدمیوں کو کفایت کر جائے گا، دو آدمی کا کھانا چار آدمیوں کو کفایت کر جائے گا اور چار آدمی کا کھانا آٹھ آدمیوں کو کفایت کر جائے گا“، ۳- اس باب میں جابر اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأطعمة 11 (5392)، صحیح مسلم/الأشربة 33 (2058)، و مسند احمد (2/407) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1686)
اس سند سے جابر رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 33 (2059)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 2 (3254)، (تحفة الأشراف: 2301)، و مسند احمد (3/301، 382)، سنن الدارمی/الأطعمة 13 (2086) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1686)
|