سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
کیا کسی چیز میں نحوست پائی جاتی ہے؟
ترقیم الباني: 993 ترقیم فقہی: -- 240
-" الطيرة من الدار والمرأة والفرس".
ابوحسان کہتے ہیں: بنو عامر قبیلے کے دو آدمی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہیں: ”اہل جاہلیت کہتے تھے: گھر میں، عورت میں اور گھوڑے میں نحوست ہوتی ہے۔“ سیدہ عائشہ غصے میں آ گئیں اور فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر فرقان (قران) نازل کیا! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی بات ارشاد نہیں فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جاہلیت والے ان چیزوں سے برا شگون لیتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 240]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 993
ترقیم الباني: 799 ترقیم فقہی: -- 241
-" ان كان الشؤم في شيء ففي الدار والمرأة والفرس".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: صحابہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نحوست کا ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو گھر، بیوی اور گھوڑے (یعنی) سواری میں ہوتی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 241]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 799
ترقیم الباني: 442 ترقیم فقہی: -- 242
-" إن يك من الشؤم شيء حق ففي المرأة والفرس والدار".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں نحوست کا ہونا درست ہوتا تو وہ بیوی، گھوڑے اور گھر میں ہوتی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 242]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 442
ترقیم الباني: 1930 ترقیم فقہی: -- 243
-" لا شؤم، وقد يكون اليمن في ثلاثة: في المرأة والفرس والدار".
سیدنا مخمر بن معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”کوئی نحوست نہیں، البتہ تین چیزوں میں خیر و برکت ہوتی ہے، یعنی بیوی، گھوڑے اور گھر میں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 243]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1930