🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

زمانے کو گالی دینا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 531 ترقیم فقہی: -- 281
-" قال الله عز وجل: يؤذيني ابن آدم يقول: يا خيبة الدهر (وفي رواية: يسب الدهر) فلا يقولن أحدكم: يا خيبة الدهر، فإني أنا الدهر: أقلب ليله ونهاره فإذا شئت قبضتهما".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آدم کا بیٹا مجھے تکلیف دیتا ہے، وہ کہتا ہے: ہائے زمانے کی ناکامی و نامرادی! اور ایک روایت میں ہے کہ وہ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے، تم میں سے کوئی بھی ایسے نہ کہا کرے کہ ہائے زمانے کی ناکامی، کیونکہ میں (اللہ) زمانہ ہوں، میں دن اور رات کو الٹ پلٹ کرتا ہوں اور جب میں چاہوں گا ان کا سلسلہ ختم کر دوں گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 281]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 531

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3477 ترقیم فقہی: -- 282
ـ (يقولُ اللهُ عزّ وجلّ: استقرضْتُ عبدِي فلم يُقرضْنِي، وشتمَني عبدِي وهو لا يدْري (وفي روايةٍ: ولا ينبغِي له شتْمِي)، يقولُ: وادهْراه! وادهراه! [ثلاثاً]، وأنا الدهرُ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے اپنے بندے سے قرضے کا سوال کیا، لیکن اس نے مجھے قرضہ نہیں دیا اور میرا بندہ مجھے لاشعوری کیفیت میں گالی دے رہا ہوتا ہے، حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا۔ وہ کہتا ہے: ہائے! افسوس زمانے پر، ہائے! افسوس زمانے پر، ہائے افسوس زمانے پر، جبکہ میں (اللہ) زمانہ ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 282]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3477

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 532 ترقیم فقہی: -- 283
-" لا تسبوا الدهر، فإن الله عز وجل قال: أنا الدهر: الأيام والليالي لي أجددها وأبليها وآتي بملوك بعد ملوك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمانے کو برا بھلا نہ کہا: کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں زمانہ ہوں، میں دنوں اور راتوں کی تجدید کرتا ہوں اور پھر بوسیدہ کر دیتا ہوں اور بادشاہوں کو بھی یکے بعد دیگر بدلا بدلا کر لاتا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 283]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 532

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں