🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

بیویوں کے حقوق
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 687 ترقیم فقہی: -- 1447
-" ائت حرثك أنى شئت وأطعمها إذا طعمت واكسها إذا اكتسيت ولا تقبح الوجه ولا تضرب".
بہز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کہاں سے عورت کو استعمال کیا جائے اور کہاں سے نہ کیا جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی کھیتی میں جیسے چاہے آ اور جب تو کھائے تو اسے بھی کھلا اور جب تو پہنے تو اسے بھی پہنا اور چہرے کو برا بھلا مت کہہ اور نہ اس پر مار۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1447]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 687

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1024 ترقیم فقہی: -- 1448
-" ما أعطى الرجل امرأته فهو صدقة".
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنی بیوی کو جو کچھ دے گا وہ صدقہ ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1448]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1024

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2736 ترقیم فقہی: -- 1449
-" إذا سقى الرجل امرأته الماء أجر".
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اپنی بیوی کو پانی پلاتا ہے تو اسے اجر و ثواب ملتا ہے۔ میں یہ حدیث سن کر اٹھا، اپنی بیوی کو پانی پلایا اور اسے یہ حدیث سنائی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1449]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2736

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں