سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
بیوی کی جنت و جہنم کا دارومدار خاوند پر ہے
ترقیم الباني: 2612 ترقیم فقہی: -- 1465M
-" انظري أين أنت منه (يعني الزوج)، فإنه جنتك ونارك".
حصین بن محصن اپنی پھوپھی، جن کا نام اسما بتایا جاتا ہے، سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی کام کے لیے گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا کام کیا اور پوچھا: ”کیا تو شادی شدہ ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تیرا (اپنے خاوند) کے ساتھ کیسا سلوک ہے؟“ انہوں نے کہا: میں اس کے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، مگر جو میرے بس میں نہ ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دیکھ لے، تیرا اس کے ہاں کیا مقام ہے؟ کیونکہ وہی تیری جنت ہے اور وہی تیری جہنم ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1465M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2612