🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

بیوی کا خاوند کی اجازت کے بغیر خرچ کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 825 ترقیم فقہی: -- 1461
-" لا يجوز لامرأة عطية إلا بإذن زوجها".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خاوند کی اجازت کے بغیر بیوی کا اپنے مال سے بھی عطیہ دینا جائز نہیں ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1461]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 825

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 730 ترقیم فقہی: -- 1462
-" إذا أنفقت المرأة من طعام بيتها غير مفسدة كان لها أجرها بما أنفقت ولزوجها أجره بما كسب وللخازن مثل ذلك لا ينقص بعضهم أجر بعض شيئا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عورت اپنے گھر کے کھانے (والی چیزوں) سے خرچ کرتی ہے، بشرطیکہ کہ ضائع کرنے والی نہ ہو، تو اسے خرچ کرنے کا اجر ملتا ہے، خاوند کو کمانے کی وجہ سے اجر ملتا ہے اور خزانچی کو بھی اسی طرح ثواب ملتا ہے، کوئی کسی کے اجر و ثواب میں کمی نہیں کرتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1462]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 730

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 731 ترقیم فقہی: -- 1463
-" إذا أنفقت المرأة من كسب زوجها من غير أمره فله نصف أجره".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عورت اپنے خاوند کی کمائی سے اس کے حکم کے بغیر خرچ کرتی ہے تو اسے نصف اجر ملتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1463]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 731

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 775 ترقیم فقہی: -- 1464
-" ليس للمرأة أن تنتهك شيئا من مالها إلا بأذن زوجها".
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اپنے مال میں سے کچھ خرچ نہیں کر سکتی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1464]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 775

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2571 ترقیم فقہی: -- 1465
-" إذا ملك الرجل المرأة لم تجز عطيتها إلا بإذنه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مرد (نکاح کے ذریعے) کسی عورت کا مالک بن جاتا ہے تو خاوند کی اجازت کے بغیر اس کا (کسی کو) عطیہ دینا جائز نہیں ہوتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1465]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2571

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں