سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
عجوہ کھجور میں شفا ہے
ترقیم الباني: 2000 ترقیم فقہی: -- 1629
-" في عجوة العالية أول البكرة على ريق النفس شفاء من كل سحر أو سم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بالائی علاقے کی عجوہ کھجور کا نہار منہ استعمال کرنا ہر قسم کے جادو اور زہر سے شفا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1629]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2000
ترقیم الباني: 3539 ترقیم فقہی: -- 1630
- (إنّ في عجوة العالية شفاءً، أو إنّها ترياق أول البكرة) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک بالائی علاقے کی عجوہ کھجور میں شفا ہے یا اگر یہ کھجور نہار منہ کھائی جائے تو تریاق (زہر کو بے اثر کرنے والی دوا) کا اثر رکھتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1630]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3539