سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حسن اخلاق اور اس کی فضیلت
ترقیم الباني: 1196 ترقیم فقہی: -- 2385
-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإن هذا المال حلو خضر فمن يأخذه بحقه يبارك له فيه، وإياكم والتمادح فإنه الذبح".
معبد جہنی کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کم احادیث بیان کرتے تھے، اور ان کلمات کو تو کم ہی چھوڑتے تھے (یا راوی نے کہا کہ) جمعہ کے خطبوں میں بیان کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں، اس کو دین میں فقاہت عطا کر دیتے ہیں۔ یہ مال میٹھا، سرسبز و شاداب (اور پرکشش) ہے، جو اس کو اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے گا، اس کے لیے اس میں برکت کی جائے گی اور تم لوگ ایک دوسرے تعریف کرنے سے بچو، کیونکہ ایسے کرنا ذبح کرنے کے (مترادف ہے)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2385]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1196
ترقیم الباني: 876 ترقیم فقہی: -- 2386
-" أثقل شيء في الميزان الخلق الحسن".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ترازو میں سب سے بھاری عمل، اچھا اخلاق ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2386]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 876
ترقیم الباني: 1837 ترقیم فقہی: -- 2387
-" خير الناس أحسنهم خلقا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون سے لوگ بہت بہتر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اخلاق کے لحاظ سے سب سے زیادہ اچھے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2387]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1837
ترقیم الباني: 432 ترقیم فقہی: -- 2388
-" أحب عباد الله إلى الله أحسنهم خلقا".
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس طرح بیٹھے ہوئے تھے، گویا کہ ہمارے سروں پر پرندے ہوں، ہم میں سے کوئی بھی کلام نہیں کر رہا تھا۔ اچانک چند لوگ آئے اور انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے بندوں میں سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اخلاق کے لحاظ سے بہت اچھے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2388]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 432
ترقیم الباني: 1228 ترقیم فقہی: -- 2389
-" اعبد الله ولا تشرك به شيئا. قال: يا نبي الله زدني. قال: إذا أسأت فأحسن. قال: يا نبي الله زدني. قال: استقم ولتحسن خلقك".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے سفر کا ارادہ کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا۔“ انہوں نے کہا، اے اللہ کے نبی! مزید وصیت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو برائی کرے تو فوراً نیکی کر۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اور کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ثابت قدم رہ اور اپنے اخلاق کو اچھا کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2389]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1228
ترقیم الباني: 3559 ترقیم فقہی: -- 2390
- (أفشِ السَّلام وابذلِ الطعامَ. واستحي من الله استحياءك رجُلاً من أهلك. وإذا أسأت فأحسن، ولتُحسن خُلقك ما استطعت) .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک قوم کی طرف بھیجا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، اللہ تعالیٰ سے اتنا حیاء کرو جتنا کہ تم اپنے گھر کے فرد سے کرتے ہو، جب گناہ ہو جائے تو (اس کا اثر ختم کرنے کے لیے) فوراً نیکی کرو اور حسب استطاعت اپنے اخلاق کو اچھا بناؤ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2390]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3559
ترقیم الباني: 751 ترقیم فقہی: -- 2391
-" أكمل المؤمنين إيمانا أحاسنهم أخلاقا الموطؤون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان کے لحاظ سے مومنوں میں سے مکمل وہ ہیں جو ان میں سے اخلاق کے لحاظ سے بہت بہتر ہوں، جو اپنے کندھے بچھا کر رکھتے ہوں اور جو محبت کرتے ہوں اور ان سے محبت کی جاتی ہو اور ایسے شخص میں تو کوئی خیر ہی نہیں جو نہ خود محبت کرتا ہو اور نہ اس سے محبت کی جاتی ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2391]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 751
ترقیم الباني: 1590 ترقیم فقہی: -- 2392
-" إن أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وإن حسن الخلق ليبلغ درجة الصوم والصلاة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ایمان کے لحاظ سے سب سے مکمل مومن وہ ہے، جو ان میں سے اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھا ہو اور بیشک حسن اخلاق، روزے اور نماز کے درجہ کو پہنچ جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2392]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1590
ترقیم الباني: 1378 ترقیم فقہی: -- 2393
-" إن الله عز وجل كريم يحب الكرم ومعالي الأخلاق، ويبغض سفسافها".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ مہربان ہے، مہربانی اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور ردی اخلاق سے نفرت کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2393]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1378
ترقیم الباني: 795 ترقیم فقہی: -- 2394
-" إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجات قائم الليل صائم النهار".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ آدمی حسن اخلاق کی وجہ سے رات کو قیام کرنے والے اور دن کو روزہ رکھنے والے کے مرتبوں کو پا لیتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2394]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 795