سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
عراق فتنوں کی آماجگاہ ہے
ترقیم الباني: 2494 ترقیم فقہی: -- 3671
-" ألا إن الفتنة ههنا، ألا إن الفتنة ههنا [قالها مرتين أو ثلاثا] ، من حيث يطلع قرن الشيطان، [يشير [بيده] إلى المشرق، وفي رواية: العراق] ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! فتنہ یہاں ہے، خبردار! فتنہ یہاں ہے (دو یا تین دفعہ فرمایا) یہاں سے شیطان کے سر کا کنارہ طلوع ہو گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرماتے ہوئے مشرق یا عراق کی طرف اشارہ کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3671]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2494
ترقیم الباني: 2246 ترقیم فقہی: -- 3672
-" اللهم بارك لنا في مكتنا، اللهم بارك لنا في مدينتنا، اللهم بارك لنا في شامنا، وبارك لنا في صاعنا، وبارك لنا في مدنا، فقال رجل: يا رسول الله! وفي عراقنا، فأعرض عنه، فرددها ثلاثا، كل ذلك يقول الرجل: وفي عراقنا، فيعرض عنه، فقال: بها الزلازل والفتن، وفيها يطلع قرن الشيطان".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے مکہ میں ہمارے لیے برکت فرما۔ اے اللہ! ہمارے مدینہ میں ہمارے لیے برکت فرما۔ اے اللہ! ہمارے شا م میں ہمارے لیے برکت فرما۔ اے اللہ! ہمارے صاع میں ہمارے لیے برکت فرما۔ اے اللہ ہمارے مد میں برکت فرما۔ ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! اور ہمارے عراق میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا۔ اس نے تین دفعہ اعراض کیا۔ پھر فرمایا: ”یہاں تو زلزلے اور فتنے ہوں گے اور یہاں سے شیطان کے سر کا کنارہ ابھرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3672]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2246
ترقیم الباني: 3597 ترقیم فقہی: -- 3673
- (ألا إنّ الفتنة ها هنا؛ من حيث يطلع قرنُ الشيطان) .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! بیشک فتنہ یہاں ہے، جہاں سے شیطان کے سر کا کنارہ نکلتا ہے۔“ یہ حدیث سیدنا ابن عمر، سیدنا ابومسعود انصاری، سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3673]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3597