الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
जिहाद और जंग के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
جنگ میں اگر کوئی کسی کی سواری کھینچ کر چلائے۔
حدیث نمبر: 1242
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے پوچھا کہ کیا تم لوگ غزوہ حنین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے؟ انھوں نے کہا (ہاں) لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بھاگے (وجہ یہ تھی کہ قبیلہ) ہوازن (کے لوگ) بڑے تیرانداز تھے۔ ہم نے جب ان سے مقابلہ کیا اور ان پر حملہ کیا تو وہ بھاگ نکلے۔ پھر مسلمان مال غنیمت پر جھک پڑے اور کافروں نے تیر برسانا شروع کیے (ہم پیچھے ہٹ گئے) مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بھاگے بیشک میں نے انھیں دیکھا کہ وہ اپنے سفید خچر پر سوار تھے اور ابوسفیان رضی اللہ عنہ اس کی لگام پکڑے ہوئے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے جاتے تھے میں نبی ہوں، اس میں کچھ جھوٹ نہیں، میں عبدالمطلب (جیسے) سردار کا بیٹا ہوں۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.