الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
जिहाद और जंग के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
مشرکوں (اور کافروں) کے لیے بددعا کرنا، اللہ ان کو شکست دے اور ان پر زلزلہ برپا کر دے۔
حدیث نمبر: 1263
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن مشرکوں کے لیے یہ بددعا کی تھی: اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے! حساب کے جلد لینے والے! اے اللہ! ان جماعتوں کو شکست دے، ان کے قدم اکھیڑ دے، ان کو بھگا دے (اے اللہ! ان کو بھگا دے اور ان کو ہلاک کر دے، بھگا دے، ڈگمگا دے)۔
حدیث نمبر: 1264
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یہودی (ایک روز) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ تم پر موت آئے تو میں نے ان پر لعنت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ میں نے عرض کی کہ کیا آپ نے نہیں سنا جو ان لوگوں نے کہا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے نہیں سنا جو میں نے کہ دیا کہ وعلیکم (یعنی جو کچھ تم نے کہا ہے وہ تمہی پر ہو)۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.