الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
जिहाद और जंग के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
گھروں اور باغوں کا جلا دینا (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 1296
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ذی الخلصہ کو تباہ کر کے مجھے آرام کیوں نہیں دیتے؟ ذی الخلصہ قبیلہ خثعم میں ایک بت خانہ تھا۔ اس کو یمن کا کعبہ کہتے تھے۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پس میں قبیلہ احمس کے ڈیڑھ سو سواروں کے ساتھ چلا اور ان سب کے پاس گھوڑے تھے اور میرے پاؤں گھوڑے پر جمتے نہ تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کا نشان اپنے سینے پر دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! ان کو قائم رکھ اور ان کو ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔ پس وہ وہاں گئے اور اسے توڑا اور اسے جلا دیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر کی تو جریر رضی اللہ عنہ کے قاصد نے (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کر) بیان کیا کہ قسم ہے۔ اس کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے۔ کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آیا ہوں جب کہ میں نے اس کو اس حال میں چھوڑا کہ وہ مثل کھوکھل اونٹ کے یا خارشی اونٹ کے ہے۔ جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ نے احمس کے گھوڑوں اور سواروں کے لیے پانچ مرتبہ برکت کی دعا کی۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.