الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
जिहाद और जंग के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
بچے پر اسلام کس طرح پیش کیا جائے؟
حدیث نمبر: 1306
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان کھڑے ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی تعریف کی جیسی کہ اس کو سزاوار ہے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کیا اور فرمایا: میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں اور ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے مگر میں تم سے ایک ایسی بات کہتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم سے نہیں کہی۔ تم یہی سمجھ لو کہ وہ کانا ہو گا اور اللہ عزوجل کانا نہیں۔ (پوری حدیث، کتاب: جنازہ کے بیان میں۔۔۔ باب: جب کوئی بچہ اسلام لایا اور پھر انتقال کر گیا تو کیا اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور کیا بچے پر اسلام کی دعوت پیش کی جا سکتی ہے؟ کے تحت گزر چکی ہے۔ اس میں یہ حصہ نہیں لہٰذا دونوں ساتھ ملا کر پڑھیں)

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.