الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الفرائض وراثت کے احکام و مسائل ورثاء کی تین اقسام کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقرر حصے ان کے حق داروں کو دو، پس جو اہل فرائض سے بچ جائے تو وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتے دار) کا حصہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الفرائض، باب ميراث الولد من ابيه وامه، رقم: 6732. مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض باهلها الخ: رقم: 1615. سنن ترمذي، رقم: 2098. مسند احمد: 292/1.»
وہیب نے اس اسناد سے اسی مانند روایت کیا ہے، اسحاق رحمہ اللہ نے بیان کیا، یعنی مرد کی طرف سے، کیونکہ عصبہ ان میں سے نہیں ہو گا۔
تخریج الحدیث: «سنن دارقطني: 72/4 و ابن منصور فى سنته، 97/1، رقم: 289 رجاله ثقات.»
|