مسند عبدالله بن عمر سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث نمبر:32
حدیث نمبر: 32
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " يَبْلُغُ الْعَرَقُ مِنْ بَنِي آدَمَ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: إِلَى شَحْمَةِ أُذُنِهِ، وَقَالَ الآخَرُ: يُلْجِمُهُ".
جعفر کہتے ہیں میں عبداللہ بن عمر اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان کرتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن بنی آدم کو پسینہ آئے گا۔“ ان میں سے ایک نے کہا کانوں کی لو تک اور دوسرے نے کہا: منہ تک پہنچ کر لگام کی طرح ہوگا۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 32]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي: 10/73: رقم الحديث: 5711، مستدرك الحاكم: 4/615: رقم الحديث: 8705، مجمع الزوائد: 10/335: رقم الحديث: 18334»
علامہ ہیثمی، حاکم اور شیخ حسین سلیم اسد نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔
علامہ ہیثمی، حاکم اور شیخ حسین سلیم اسد نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔
الحكم على الحديث: صحیح