الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مشكوة المصابيح کل احادیث 6294 :حدیث نمبر
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
عورت کے احتلام کا مسئلہ
حدیث نمبر: 433
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وعن ام سلمة قالت قالت ام سليم: يا رسول الله إن الله لا يستحيي من الحق فهل على المراة من غسل إذا احتلمت قال النبي صلى الله عليه وسلم «إذا رات الماء» فغطت ام سلمة وجهها وقالت يا رسول الله اوتحتلم المراة قال: «نعم تربت يمينك فبم يشبهها ولدها؟» وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ فَهَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ من غسل إِذا احْتَلَمت قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ» فَغَطَّتْ أُمُّ سَلَمَةَ وَجْهَهَا وَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَتَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ قَالَ: «نعم تربت يَمِينك فَبِمَ يشبهها وَلَدهَا؟»
ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ام سلیم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! بے شک اللہ حق بات سے نہیں شرماتا، جب عورت کو احتلام ہو جائے تو کیا اس پر غسل کرنا واجب ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، جب وہ پانی (منی کے آثار) دیکھے۔ (یہ سن کر) ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو، تو پھر اس کا بچہ اس سے کیسے مشابہت اختیار کرتا؟ متفق علیہ۔

تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (130) و مسلم (32/ 313)»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.