الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات
حدیث نمبر 718
حدیث نمبر: 718
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
718 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان، قال: ثنا ايوب، عن نافع، عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم: «صدقة الفطر صاع من شعير، او صاع من تمر» قال ابن عمر: «فلما كان معاوية عدل الناس نصف صاع بر، بصاع من شعير» قال نافع وكان ابن عمر: «يخرج صدقة الفطر عن الصغير من اهله والكبير، والحر والعبد» 718 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَدَقَةُ الْفِطْرِ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: «فَلَمَّا كَانَ مُعَاوِيَةُ عَدَلَ النَّاسُ نِصْفَ صَاعٍ بُرٍّ، بِصَاعٍ مِنْ شَعِيرٍ» قَالَ نَافِعٌ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ: «يُخْرِجُ صَدَقَةَ الْفِطْرِ عَنِ الصَّغِيرِ مِنْ أَهْلِهِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْعَبْدِ»
718- سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: صدقہ فطر جو کا ایک صاع ہوگا یا کھجور کا ایک صاع ہوگا۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد حکومت میں گندم کے نصف صا ع کو جو کے ایک صاع کے برابر قراردیا۔
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے گھر کے ہر چھوٹے، بڑے آزاداور غلام کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرتے تھے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1503، 1504، 1507، 1509، 1511، 1512، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 984، 986، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3299، 3300، 3301، 3302، 3303، 3304، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2599، 2500، 2501، 2502، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1610، 1611، 1614، 1615، والترمذي فى «جامعه» برقم: 675، 676، 677، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1702، 1703، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1825، 1826، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7764، 7769، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4572 برقم: 5270»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.