الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
احادیث1401 سے 1499 865. كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات آگے بیان کر دے
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات آگے بیان کر دے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الاعرابي: 2396، حاكم: 2/ 20»
بلال بن عمر ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔ «السلسلة الضعيفة: 2234»
حفص بن عاصم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات آگے بیان کر دے۔“
تخریج الحدیث: «مرسل، مسلم: 5، المقدمة، بزار: 8201»
اسے حفص بن عاصم تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ وضاحت:
فائدہ: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات آگے بیان کر دے۔“ [مسلم: 5 المقد مة أبو داود: 4992، وسنده صحيح] |