الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
906. اللَّهُمَّ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا
اے اللہ! (بدر و احزاب میں) تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو انعام واکرام سے نواز دے
حدیث نمبر: 1488
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
1488 - اخبرنا ابو محمد عبد الرحمن بن عمر البزاز، ابنا ابو سعيد احمد بن محمد بن زياد الاعرابي، ابنا محمد بن غالب، ثنا مسلم بن إبراهيم، ثنا شعبة، عن عمرو بن دينار، عن عبيد بن عمير، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه كان يقول: «اللهم اذقت اول قريش نكالا فاذق آخرهم نوالا» 1488 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، أبنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! (بدر و احزاب میں) تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو انعام واکرام سے نواز دے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الاعرابي: 282»

وضاحت:
تشریح: -
اس حدیث مبارک میں قریش کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کی دعا کا ذکر ہے کہ قریش کے پہلے لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی وجہ سے بدر و احزاب میں شکست و تباہی کا مزہ چکھ چکے ہیں اور اسی طرح یہ لوگ خشک سالی قحط وغیرہ کی آفات میں بھی مبتلا رہے لہٰذا اب جبکہ ان کے بعد والے اسلام کی نعمت سے مالا مال ہو چکے ہیں تو تو انہیں انعام واکرام سے نواز دے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.