مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في نقيع الزبيب ونبيذ العنب
کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
ترقیم عوامۃ: 24317 ترقیم الشثری: -- 25404
٢٥٤٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك (ابن نافع) (١) قال: قلت لابن عمر: إني انبذ نبيذ زبيب، فيجيء ناس من اصحابنا فيقذفون فيه التمر، فيفسدونه علي، فكيف ترى؟ قال: لا باس (به) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (عن نافع)، وفي [ز]: (عن ابن نافع).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) ضعيف جدًا؛ عبد الملك متروك.
حضرت عبد الملک بن رافع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ میں کشمش کی نبیذ بناتا ہوں لیکن میرے دوستوں میں سے کچھ لوگ آتے ہیں اور اس میں تمر (کھجوریں) پھینک دیتے ہیں اور میری نبیذ کو خراب کردیتے ہیں۔ اب (اس بارے میں) آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25404، ترقيم محمد عوامة 24317)
ترقیم عوامۃ: 24318 ترقیم الشثری: -- 25405
٢٥٤٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن عبد الرحمن عن عكرمة في نبيذ العنب قال: كان اعلاه (حراما) (١) واسفله (حراما) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (حرام).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (حرام).
حضرت عکرمہ سے انگور کی نبیذ کے بارے میں روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے اوپر کا حصہ بھی حرام ہے اور اس کے نیچے کا حصہ بھی حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25405، ترقيم محمد عوامة 24318)
ترقیم عوامۃ: 24319 ترقیم الشثری: -- 25406
٢٥٤٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علي بن الاقمر عن إبراهيم قال: لا باس بنبيذ العصير.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عرق کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25406]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25406، ترقيم محمد عوامة 24319)
ترقیم عوامۃ: 24320 ترقیم الشثری: -- 25407
٢٥٤٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حلام بن صالح عن سليك بن مسحل قال: خرج عمر حاجا او معتمرا فنزل على ماء فدعا بسفرة، فاكل واكل القوم، ثم دعا بشراب، فاتي بقدح من نبيذ، فقال: ادفعه إلى عبد الرحمن بن عوف، فلما شمه رده، ثم دفعه إلى سعد بن ابي وقاص، فلما شمه رده، قال: فهاته، فذاقه فقال: يا عجلان -يعني غلامه- ما هذا؟ فقال: يا امير المؤمنين! جعلت زبيبا في سقاء ثم علقته ببطن الراحلة وصببت عليه من الماء، قال: ائت بشاهدين على ما تقول، فجاء بشاهدين فشهدا، فقال: اي بني، اغسل سقاءك يلين لنا شرابه، فإن السقاء يغتلم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ حلام بن صالح وسليك بن مسحل صدوقان.
حضرت سلیک بن مسحل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر حج یا عمرہ کرنے نکلے تو وہ ایک کنویں کے پاس اترے اور انہوں نے اپنا توشہ سفر منگوایا اور اس کو آپ نے بھی کھایا اور باقی لوگوں نے بھی کھایا۔ پھر آپ نے پانی منگوایا تو آپ کے پاس نبیذ کا ایک پیالہ لایا گیا آپ نے فرمایا: یہ نبیذ والا پیالہ حضرت عبد الرحمن بن عوف کو دے دو۔ پس جب حضرت عبد الرحمن بن عوف نے اس کو سونگھا تو آپ نے وہ پیالہ واپس کردیا۔ پھر وہ پیالہ حضرت سعد بن ابی وقاص کو دیا تو انہوں نے بھی اس کو سونگھا اور واپس کردیا۔ حضرت عمر نے فرمایا: یہ ادھر لاؤ۔ پس آپ نے اس پیالہ کو چکھا اور پھر فرمایا: اے عجلان! (یعنی اپنے غلام سے خطاب کیا۔) یہ کیا ہے؟ اس نے عرض کیا۔ اے امیر المؤمنین! میں نے مشکیزہ میں کشمش ڈا ا پھر میں نے اس کو کجاوہ کے اندر لٹکا دیا اور میں نے اس پر پانی بہایا۔ حضرت عمر نے فرمایا: جو بات تم کہہ رہے ہو۔ اس پر تم دو گواہ لاؤ۔ چناچہ وہ دو گواہ لے آیا اور انہوں نے گواہی دی۔ تو حضرت عمر نے فرمایا: اے میرے بیٹے! اپنے مشکیزہ کو دھوؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25407]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25407، ترقيم محمد عوامة 24320)
ترقیم عوامۃ: 24321 ترقیم الشثری: -- 25408
٢٥٤٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن منصور بن حيان عن سعيد بن جبير قال: ساله رجل فقال: تعمد إلى الزبيب فتغسله من غباره، ثم تجعله في دن او في جابية، فتدعه في الشتاء شهرين وفي الصيف اقل من ذلك، فقال سعيد: تلك الخمر اجتنبوها.
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کسی آدمی نے ان سے پوچھا۔ اور کہا: ہم لوگ کشمش کا قصد کرتے ہیں پس ہم اس کا گرد و غبار دھو ڈالتے ہیں پھر ہم اس کو ایک بڑے مٹکے میں یا بڑے مرتبان میں ڈال دیتے ہیں اور پھر ہم اس کو سردیوں میں دو مہینے اور گرمیوں میں اس سے کم مدت یونہی چھوڑ دیتے ہیں؟ تو اس پر حضرت سعید بن المسیب نے کہا: یہی تو شراب (خمر) ہے تم اس سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25408، ترقيم محمد عوامة 24321)