مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. في شرب العصير: من كرهه إذا غلى
عصری (کسی شئی کا شیرہ، عرق وغیرہ) پینے کے بیان میں جو لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں جب کہ یہ جوش مارنے لگے
ترقیم عوامۃ: 24322 ترقیم الشثری: -- 25409
٢٥٤٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر (عن قتادة) (١) عن سعيد بن المسيب وعن حماد عن إبراهيم (قالا) (٢) : لا باس بشرب العصير ما لم يغل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، جـ، ح]: (قال).
حضرت حماد اور حضرت ابراہیم دونوں سے روایت ہے۔ وہ دونوں کہتے ہیں کہ عصیر جب تک جوش نہ مارے اس کو پینے میں کوئی حرج نہیں ہے، حضرت سید کہتے ہیں۔ جب وہ جوش مارنے لگے تو پھر وہ خمر ہے۔ اور تم اس سے اجتناب کرو۔ اور حضرت ابراہم کہتے ہیں۔ جب وہ عصیر جوش مارنے لگے تو پھر تم اس کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25409]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25409، ترقيم محمد عوامة 24322)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25410
٢٥٤١٠ - قال سعيد: إذا غلى فهو خمر (اجتنبه) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (فاجتنبه).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25410، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25411
٢٥٤١١ - وقال إبراهيم: إذا غلى فدعه.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25411، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 24323 ترقیم الشثری: -- 25412
٢٥٤١٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا غلى فلا تشربه] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، هـ].
حضرت ابراہم سے روایت ہے۔ کہتے ہیں جب عصیر جوش مارنے لگے تو پھر تم اس کو نہ پیو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25412]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25412، ترقيم محمد عوامة 24323)
ترقیم عوامۃ: 24324 ترقیم الشثری: -- 25413
٢٥٤١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن عبد الله بن قسيط عن سعيد بن المسيب انه كان لا يرى (بالعصير) (١) باسا ما لم يزبد، فإذا (ازبد) (٢) نهى عنه وقال: إنما يزبد الخمر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ح، ط]: (زاد).
حضرت سعید بن المسیب کے بارے میں روایت ہے۔ کہ وہ عصیر (پینے) میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتے تھے۔ جب تک کہ اس پر جھاگ نہ آجائے۔ پس جب اس پر جھاگ آجائے تو پھر وہ اس سے منع کرتے تھے۔ اور فرماتے تھے جھاگ تو خمر پر آتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25413]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25413، ترقيم محمد عوامة 24324)
ترقیم عوامۃ: 24325 ترقیم الشثری: -- 25414
٢٥٤١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن (حصيف) (٢) قال: سالت سعيدا عن العصير فقال: اشربه من يوم وليلة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) في [ز]: (خصيف).
حضرت خصیف سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید سے عصیر کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ایک دن رات کے اندر اندر اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25414]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25414، ترقيم محمد عوامة 24325)
ترقیم عوامۃ: 24326 ترقیم الشثری: -- 25415
٢٥٤١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد عن شعبة عن عمرو بن ابي حكيم عن عكرمة قال: اشرب العصير ما لم يهدر.
حضرت عکرمہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ عصیر پی لو جب تک کہ وہ جوش نہ مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25415]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25415، ترقيم محمد عوامة 24326)
ترقیم عوامۃ: 24327 ترقیم الشثری: -- 25416
٢٥٤١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن ابي (يعفور) (١) [عبد الرحمن (بن) (٢) عبيد] (٣) العامري عن ايمن ابي ثابت قال: كنت جالسا عند ابن عباس فجاءه رجل فساله عن العصير فقال: اشربه ما دام طريا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يعقور).
(٢) في [أ، جـ، ز، ط]: (عن).
(٣) تكرار في: [جـ].
(٤) حسن؛ أيمن صدوق.
حضرت ایمن ابی ثابت سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران ان کے پاس ایک آدمی حاضر ہوا اور اس نے آپ سے عصیر کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ نے فرمایا: جب تک وہ تازہ ہو اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25416]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25416، ترقيم محمد عوامة 24327)
ترقیم عوامۃ: 24328 ترقیم الشثری: -- 25417
٢٥٤١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن داود عن الشعبي قال: لا باس بشرب العصير ما لم يغل ثلاثا.
حضرت شعبی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب تک عصیر تین مرتبہ جوش نہ مارے تو تب تک اس کے پینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25417، ترقيم محمد عوامة 24328)
ترقیم عوامۃ: 24329 ترقیم الشثری: -- 25418
٢٥٤١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد الملك عن عطاء قال: اشربه ثلاثا ما لم يغل.
حضرت عطاء سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ تم عصیر کو پی لو جب تک کہ وہ تین مرتبہ جوش نہ مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25418]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25418، ترقيم محمد عوامة 24329)