مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
23. في الرجل يجلس ويجعل إحدى رجليه على الأخرى
اس آدمی کا بیان جو اس طریقہ سے بیٹھے کہ اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ لے
ترقیم عوامۃ: 26027 ترقیم الشثری: -- 27165
٢٧١٦٥ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (عمران) (١) -يعني بن مسلم- قال: رايت انسا واضعا إحدى رجليه على الاخرى (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمر).
(٢) صحيح.
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا اس حال میں کہ انہوں نے اپنی ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27165، ترقيم محمد عوامة 26027)
ترقیم عوامۃ: 26028 ترقیم الشثری: -- 27166
٢٧١٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن الحكم قال: سالت ابا مجلز عن الرجل يجلس (ويضع) (١) إحدى رجليه على الاخرى (فقال: لا) (٢) باس به، إنما هو شيء كرهته اليهود، قالوا: إنه خلق السماوات والارض في ستة ايام، ثم استوى يوم السبت فجلس تلك الجلسة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (فيضع).
(٢) في [ح]: (فقالا).
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مجلز سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا: جو بیٹھ کر اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھ لے؟ آپ نے فرمایا: اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ بیشک یہ تو ایسی چیز ہے جس کو یہود مکروہ سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر وہ ساتویں دن مستوی ہوا اور اس انداز میں بیٹھ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27166، ترقيم محمد عوامة 26028)
ترقیم عوامۃ: 26029 ترقیم الشثری: -- 27167
٢٧١٦٧ - حدثنا وكيع عن ابي هلال عن ابن سيرين ان هارون بن رئاب قال له وهو جالس على (سريره) (١) واضعا إحدى رجليه على الاخرى: يكره هذا (يا) (٢) ابا بكر؟ قال: (لا) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (سرير).
(٢) سقط من: [ح].
(٣) سقط من: [ط].
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ہارون ابن رئاب نے ان سے پوچھا اس حال میں کہ وہ اپنی ایک ٹانگ کو دوسرے پر رکھے ہوئے تھے؟ اے ابوبکر! کیا تم اس کو مکروہ سمجھتے ہو؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27167، ترقيم محمد عوامة 26029)
ترقیم عوامۃ: 26030 ترقیم الشثری: -- 27168
٢٧١٦٨ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني الربيع بن المنذر قال: حدثني ابي قال: رايت محمد بن الحنفية واضعا إحدى رجليه على الاخرى.
حضرت ربیع بن المنذر فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت منذر نے ارشاد فرمایا: میں نے حضرت محمد ابن حنفیہ کو ایک ٹانگ دوسری پر رکھے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27168، ترقيم محمد عوامة 26030)
ترقیم عوامۃ: 26031 ترقیم الشثری: -- 27169
٢٧١٦٩ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن إسرائيل قال: قيل له: (ارايت) (١) الشعبي يضع إحدى رجليه على الاخرى؟ قال: نعم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (رأيت).
حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت اسرائیل سے پوچھا گیا! کیا آپ نے حضرت شعبی کو ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے دیکھا ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27169، ترقيم محمد عوامة 26031)