🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. ما يؤمر به الرجل إذا احتجم، أو أخذ من شعره، أو قلم أظفاوه، أو قلع ضرسه
جب کوئی آدمی بال کٹوائے یا پچھنے لگوائے یا اپنے ناخون کاٹے یا اپنی داڑھ کو اکھیڑ دے تو اس کو اس بات کا حکم دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26171 ترقیم الشثری: -- 27315
٢٧٣١٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا محمد بن دينار عن هشام ان محمدا كان إذا قلم اظفاره دفنها.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ امام محمد جب اپنے ناخن کاٹتے تو ان کو دفن فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27315، ترقيم محمد عوامة 26171)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26172 ترقیم الشثری: -- 27316
٢٧٣١٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام بن حسان قال: (اخبرنا) (٢) حبيب بن شهيد عن معاوية بن قرة قال: استاذنت على مسلم بن يسار فجلس ثم اذن لي، فدخلت عليه فقال: لقد استاذنت (علي) (٣) وإني لادفن بعض ولدي، قال: وكان بعض نسائه اسقطت (فدفنها) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا).
(٢) في [ز]: (أنا).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) كذا في النسخ.

حضر ت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مسلم بن یسار سے اجازت چاہی، پس میں بیٹھ گیا، پھر تھوڑی دیر بعد آپ نے مجھے اجازت دی تو میں ان کے پاس داخل ہوگیا تو آپ نے فرمایا: تحقیق تم نے اجازت طلب کی تھی اور میں اس وقت اپنے ایک بچے کو دفن کر رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کی عورت کا حمل ساقط ہوگیا تھا تو انہوں نے اس بچے کو دفن کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27316، ترقيم محمد عوامة 26172)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26173 ترقیم الشثری: -- 27317
٢٧٣١٧ - حدثنا معن بن عيسى عن يزيد بن عبد الملك عن محمد بن علي انه امر حجاما يحجمه ان يفرغ (محجمة) (١) (دم) (٢) لكلب (٣) يلغها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الحجمة).
(٢) زيادة من: [جـ، ز].
(٣) في [أ، هـ]: زيادة (أن).

حضرت یزید بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ نے پچھنے لگانے والے کو پچھنے لگانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ پچھنوں کا خون کتے کو ڈال دینا وہ اس کو چاٹ لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27317، ترقيم محمد عوامة 26173)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26174 ترقیم الشثری: -- 27318
٢٧٣١٨ - حدثنا وكيع عن عبد الجبار بن عباس (عن) (١) رجل من بني هاشم ان رسول الله ﷺ امر (بدفن) (٢) الشعر والظفر والدم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (بعض).
(٣) مجهول مرسل؛ عبد الجبار لا يروي عن أحد من الصحابة.

قبیلہ بنو ہاشم کے ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بال، ناخن اور خون کو دفن کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27318، ترقيم محمد عوامة 26174)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26175 ترقیم الشثری: -- 27319
٢٧٣١٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن حسن بن صالح عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد انه كان إذا قلم اظفاره دفنها، او امر بها فدفنت.
حضرت ابراہیم بن مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد جب اپنے ناخن کاٹتے تو ان کو دفن فرما دیتے، یا ان کو دفن کرنے کا حکم دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27319، ترقيم محمد عوامة 26175)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26176 ترقیم الشثری: -- 27320
٢٧٣٢٠ - حدثنا (١) ابو بكر الحنفي عن افلح عن القاسم انه كان يدفن شعره بمنى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (أبو).
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم نے اپنے بالوں کو مٹی میں دفن فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27320، ترقيم محمد عوامة 26176)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26177 ترقیم الشثری: -- 27321
٢٧٣٢١ - حدثنا (ابو) (١) اسامة عن مهدي قال: دخلنا على محمد بن سيرين يوم جمعة بعد العصر، فدعا (بمقص) (٢) فقلم اظفاره فجمعها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (بمقصر).

حضرت مہدی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جمعہ کے دن عصر کے بعد حضرت محمد بن سیرین کے پاس گئے، تو آپ نے قینچی منگوائی پھر اپنے ناخن کاٹے اور جمع کیے۔ مہدی کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ہشام نے خبر دی کہ آپ نے ان کو دفنانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27321، ترقيم محمد عوامة 26177)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 27322
٢٧٣٢٢ - قال مهدي: فانبانا هشام انه كان يامر بها ان تدفن.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27322، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں