مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. في الرجل يدخل منزله ما يقول
اس آدمی کا بیان جو گھر میں داخل ہو تو وہ یوں کہے
ترقیم عوامۃ: 26333 ترقیم الشثری: -- 27484
٢٧٤٨٤ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر قال: (حدثنا) (١) (عمر) (٢) بن قيس عن عمرو بن ابي قرة (الكندي) (٣) قال: انطلق سلمان وابي حتى (اتيا) (٤) دار سلمان، ودخل سلمان الدار فقال: السلام عليكم، ثم اذن لابي قرة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حدثني).
(٢) في [أ، جـ]: (عمرو).
(٣) في [ط]: (الكنكدي).
(٤) في [جـ]: (دخلا).
(٥) منقطع، عمرو لا يروي عن سلمان، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ١٩٨، وأحمد (٢٣٧٢١).
حضرت عمرو بن ابی قرۃ الکندی فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان اور میرے والد چلے یہاں تک کہ یہ دونوں حضرت سلمان کے گھر پہنچے اور حضرت سلمان گھر میں داخل ہوئے اور فرمایا: السلام علیکم، پھر آپ نے ابو قرہ کو داخل ہونے کی اجازت دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27484]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27484، ترقيم محمد عوامة 26333)
ترقیم عوامۃ: 26334 ترقیم الشثری: -- 27485
٢٧٤٨٥ - حدثنا ابن فضيل عن عبد الملك عن عطاء قال: إذا دخلت على اهلك فقل: السلام عليكم تحية من عند الله مباركة طيبة.
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے گھر والوں پر داخل ہو تو یوں کہو: السلام علیکم: ترجمہ: سلام نیک دعا ہے اللہ کے یہاں سے برکت والی ستھری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27485]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27485، ترقيم محمد عوامة 26334)
ترقیم عوامۃ: 26335 ترقیم الشثری: -- 27486
٢٧٤٨٦ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن ابي مالك الغفاري قال: إذا دخلت على اهلك فقل: السلام عليكم.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مالک الغفاری نے ارشاد فرمایا: جب تو اپنے گھر والوں پر داخل ہو تو یوں کہہ، السلام علیکم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27486]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27486، ترقيم محمد عوامة 26335)
ترقیم عوامۃ: 26336 ترقیم الشثری: -- 27487
٢٧٤٨٧ - حدثنا زيد بن الحباب عن ابي خلدة قال: دخلت مع ابي العالية بيته فسلم (وليس) (١) فيه احد، وقال شيئا لم افهمه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فليس).
حضرت ابو خلدہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو العالیہ کے ساتھ ان کے گھر میں داخل ہوا تو آپ نے سلام کیا حالانکہ گھر میں کوئی نہیں تھا اور کچھ کلمات پڑھے جن کو میں سمجھ نہیں سکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27487]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27487، ترقيم محمد عوامة 26336)
ترقیم عوامۃ: 26337 ترقیم الشثری: -- 27488
٢٧٤٨٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا ابن عون عن محمد في قوله تعالى: ﴿والذين لم يبلغوا (الحلم) (١) منكم﴾ [النور: ٥٨] ، قال: كان اهلونا (يعلمونا) (٢) ان نسلم، وكان احدنا إذا جاء يقول: السلام عليكم، ايدخل (فلان) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الحكم).
(٢) في [جـ]: (يعملوننا).
(٣) في [ط]: (فلانًا).
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ امام محمد نے اللہ رب العزت کے اس قول: { وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ } ترجمہ: اور تم میں سے وہ لوگ جو بلوغ کو پہنچ چکے ہیں۔ اس کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ ہمارے گھر والے ہمیں سکھاتے تھے کہ ہم سلام کریں اور جب ہم میں کوئی آتا تو وہ یوں کہتا۔ السلام علیکم۔ کیا فلاں داخل ہوجائے؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27488]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27488، ترقيم محمد عوامة 26337)
ترقیم عوامۃ: 26338 ترقیم الشثری: -- 27489
٢٧٤٨٩ - حدثنا محمد بن عبد (الله) (١) الاسدي قال: حدثنا معقل عن عبد الكريم قال: كان عمر بن عبد العزيز إذا دخل بيتا قال: بسم الله والحمد لله ولا قوة إلا بالله (والسلام) (٢) على نبي الله، اللهم افتح لي ابواب رحمتك، وادخلني مدخل صدق، واخرجني نحرج صدق، واجعل لي من لدنك سلطانا نصيرا، وهب لي من لدنك رحمة، إنك انت الوهاب، اللهم احفظني من فوقي ان (اختطف) (٣) ، ومن تحت رجلي ان يخسف بي (٤) ، وعن يميني وعن شمالي من الشيطان الرجيم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [ط]: (وللسلام).
(٣) في [جـ]: (أخطف).
(٤) في [جـ]: زيادة (عن).
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز جب گھر میں داخل ہوتے تو یہ کلمات کہتے۔ ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہیں۔ اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے مگر اللہ کی مدد سے، اور اللہ کے نیا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام ہو، اے اللہ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، اور تو مجھے سچائی کی جگہ میں داخل فرما اور مجھے سچائی کی جگہ نکال اور خالص کر دے میرے لیے اپنی جناب سے واضح مدد اور اپنی طرف سے مجھے رحمت عطا فرما، بیشک تو بہت عطا فرمانے والا ہے۔ اے اللہ! تو اوپر سے میری حفاظت فرما اس بات سے کہ میں اچک لیا جاؤں، اور میری دونوں ٹانگوں کے نیچے سے بھی میری حفاظت فرما اس بات سے کہ میں اس میں دھنس جاؤں، اور میرے دائیں اور بائیں سے بھی حفاظت فرما شیطان مردود سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27489]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27489، ترقيم محمد عوامة 26338)
ترقیم عوامۃ: 26339 ترقیم الشثری: -- 27490
٢٧٤٩٠ - حدثنا بن نمير عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن ابي عبيدة قال: كان عبد الله إذا دخل (داره) (١) استانس وتكلم ثم رفع صوته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) منقطع، أبو عبيدة لا يروي عن عبد اللَّه.
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب اپنے گھر مں داخل ہوتے تو مانوس ہوتے اور بات کرتے پھر اپنی آواز کو بلند کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27490، ترقيم محمد عوامة 26339)