مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
89. في الرجل يكتب إلى الرجل فيبدأ به
اس آدمی کا بیان جو کسی آدی کی طرف خط لکھے اور اسی کے نام سے خط کی ابتدا کرے
ترقیم عوامۃ: 26407 ترقیم الشثری: -- 27561
٢٧٥٦١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن شيخ ان زيد بن ثابت كتب إلى معاوية فبدا بمعاوية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام روايه.
حضرت اوزاعی نے کسی شیخ سے نقل کیا کہ حضرت زید بن ثابت نے حضرت معاویہ کو خط لکھاتو حضرت معاویہ کے نام سے ابتدا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27561]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27561، ترقيم محمد عوامة 26407)
ترقیم عوامۃ: 26408 ترقیم الشثری: -- 27562
٢٧٥٦٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي قال: كان عمر بن عبد العزيز يكتب إليه (فيبدا) (١) به، فلم ير به باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح]: (فيبدأ).
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز کو جب خط لکھا جاتا تھا تو آپ کے نام ہی سے ابتدا کی جاتی تھی اور آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27562، ترقيم محمد عوامة 26408)
ترقیم عوامۃ: 26409 ترقیم الشثری: -- 27563
٢٧٥٦٣ - حدثنا ابو معاوية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانت لابن عمر حاجة إلى معاوية فاراد ان يكتب إليه (فقالوا) (١) : لو بدات به فلم يزالوا (به) (٢) حتى كتب: بسم الله الرحمن الرحيم إلى معاوية (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (فقال).
(٢) في [جـ]: (له).
(٣) صحيح.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حضرت معاویہ سے کوئی کام تھا، تو آپ نے ان کو خط لکھنے کا ارادہ فرمایا، لوگوں نے کہا: اگر آپ ان کے نام سے خط لکھیں تو اچھا ہوگا اور ان لوگوں نے مسلسل یہی بات کہی یہاں تک کہ آپ نے لکھا، بسم اللہ الرحمن الرحیم، حضرت معاویہ کی طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27563، ترقيم محمد عوامة 26409)
ترقیم عوامۃ: 26410 ترقیم الشثری: -- 27564
٢٧٥٦٤ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: كتب رجل كتابا من الحسن إلى صالح ابن عبد الرحمن فكتب: (بسم الله الرحمن الرحيم) (١) من الحسن إلى صالح، فقال: الرجل: يا ابا سعيد لو بدات به، فبدا به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت حسن کی جانب سے صالح بن عبد الرحمن کی طرف خط لکھا تو اس نے یوں لکھا، بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ حسن کی جانب سے صالح کی طرف، تو ایک آدمی نے کہا: اے ابو سعید اگر آپ اس کے نام سے ابتدا کرتے تو اچھا ہوتا، تو آپ نے اس شخص کے نام سے ابتدا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27564]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27564، ترقيم محمد عوامة 26410)
ترقیم عوامۃ: 26411 ترقیم الشثری: -- 27565
٢٧٥٦٥ - حدثنا عباد بن العوام عن إسماعيل المكي عن الحسن والنخعي انهما لم يريا باسا ان يكتب الرجل فيبدا به.
حضرت اسماعیل مکی فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت نخعی یہ دونوں حضرات اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ ایک آدمی کسی آدمی کو خط لکھے تو اس کے نام سے خط کی ابتدا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27565]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27565، ترقيم محمد عوامة 26411)
ترقیم عوامۃ: 26412 ترقیم الشثری: -- 27566
٢٧٥٦٦ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن ابي فزارة عن الحكم قال: لا باس ان تبدا بغيرك إذا كتبت إليه.
حضرت ابوفزارہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں کہ تم جس کی طرف خط لکھ رہے ہو اس کے نام سے خط کی ابتدا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27566]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27566، ترقيم محمد عوامة 26412)