🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

124. تذاكر الحديث
حدیث کا مذاکرہ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26657 ترقیم الشثری: -- 27814
٢٧٨١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن جعفر بن إياس عن ابي نضرة عن ابي سعيد قال: تحدثوا، فإن الحديث (يهيج) (١) (الحديث) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح]: (يهج).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن الجعد (١٤٤٩)، ومسدد والحارث كما في المطالب العالية (٣٠٦١)، وابن عساكر (٢٠/ ٣٩٣)، والهروي في ذم الكلام (٥٦٦)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم (١/ ١٠١).

حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید نے ارشاد فرمایا: آپس میں حدیث بیان کیا کرو، اس لیے کہ حدیث ہی حدیث کو ابھارتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27814، ترقيم محمد عوامة 26657)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26658 ترقیم الشثری: -- 27815
٢٧٨١٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا كهمس بن الحسن عن عبد الله بن بريدة قال: قال علي: تزاوروا (و) (١) تذاكروا الحديث، فإنكم (إن) (٢) لم (٣) ⦗٣٦٨⦘ تفعلوا يدرس (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ط].
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [أ، جـ، ح، ط]: (لا)، وفي [م]: (إلا).
(٤) صحيح؛ أخرجه الدارمي (٦٢٦)، والخطيب في شرف أصحاب الحديث (ص ٩٤)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم (١/ ١٠٨)، ويعقوب في المعرفة (٣/ ٣٧٩)، وابن عساكر (٢٧/ ١٣٨).

حضرت عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: باہم ملاقات کیا کرو۔ اور حدیث کا مذاکرہ کیا کرو اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو حدیث مٹ جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27815، ترقيم محمد عوامة 26658)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26659 ترقیم الشثری: -- 27816
٢٧٨١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا فطر عن شيخ قال: سمعت عكرمة يقول: تذاكروا الحديث فإن إحياءه ذكره.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں حدیث کا مذاکرہ کیا کرو، بیشک اس کا مذاکرہ کرنا اس کو زندہ رکھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27816، ترقيم محمد عوامة 26659)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26660 ترقیم الشثری: -- 27817
٢٧٨١٧ - حدثنا ابن فضيل عن الاعمش عن إسماعيل بن رجاء انه كان ياتي صبيان الكتاب فيعرض عليهم حديثه كيلا ينسى.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت اسماعیل بن رجائ لکھنے والے بچوں کے پاس تشریف لاتے تھے اور ان کے سامنے اپنی حدیثیں پیش کرتے تاکہ آپ ان کو بھول نہ جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27817، ترقيم محمد عوامة 26660)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26661 ترقیم الشثری: -- 27818
٢٧٨١٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عيسى بن المسيب قال: سمعت إبراهيم يقول: إذا سمعت حديثا فحدث (به) (١) حين تسمعه، ولو ان تحدث (به) (٢) من لا يشتهيه، (فإنه) (٣) يكون كالكتاب في صدرك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: زيادة (به).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [أ، ح، هـ]: (وإنه).

حضرت عیسیٰ بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو یوں فرماتے ہوئے سُنا کہ جب تم کوئی حدیث سنو تو تم اس کو بیان کردیا کرو جب بھی تم نے اس کو سناہو، اور اگر ایسا معاملہ ہو کہ تم نے اسے ایسے شخص کے سامنے بیان کردیا جو اس کا خواہش مند نہیں ہے تو یہ تمہارے سینہ میں کتاب کی طرح محفوظ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27818]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27818، ترقيم محمد عوامة 26661)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26662 ترقیم الشثری: -- 27819
٢٧٨١٩ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: إحياء الحديث مذاكرته، فقال له عبد الله بن شداد: كم من حديث قد احييته في صدري؟.
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے ارشاد فرمایا: کہ علم حدیث کی بقا مذاکرہ کرنے میں ہے۔ اس پر حضرت عبد اللہ بن شداد نے ان سے فرمایا: کہ کتنی احادیث ایسی ہیں جو تم نے میرے سینہ میں باقی رکھی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27819]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27819، ترقيم محمد عوامة 26662)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26663 ترقیم الشثری: -- 27820
٢٧٨٢٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش قال: قال رسول الله ﷺ:"آفة العلم النسيان، وإضاعته (ان) (١) (تحدث) (٢) به غير اهله" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (يحدث)، وفي [م]: (حدث).
(٣) مرسل، الأعمش ليس صحابيًا، أخرجه الدارمي (٦٢٤)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم (٦٩٠).

حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علم کی آفت بھولنا ہے، اور علم کا ضائع کرنا یہ ہے کہ اس کو نااہل کے سامنے بیان کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27820]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27820، ترقيم محمد عوامة 26663)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26664 ترقیم الشثری: -- 27821
٢٧٨٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي العميس عن القاسم قال: قال عبد الله: آفة العلم النسيان (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه الدارمي (٦٢٢)، والبخاري في التاريخ (١/ ٢٦٤)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم (٦٩١).
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: علم کی آفت بھولنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27821]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27821، ترقيم محمد عوامة 26664)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں