🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

138. في هيبة الحديث عن رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے رعب کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26746 ترقیم الشثری: -- 27905
٢٧٩٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: حدثني مسلم البطين عن إبراهيم التيمي (عن ابيه) (١) عن عمرو بن ميمون قال: ما اخطاني ابن مسعود (خميسا) (٢) إلا اتيته (٣) ، قال: فما سمعته يقول لشيء قط (٤) قال رسول الله ﷺ، فلما كان ذات عشية، قال: قال رسول الله ﷺ، قال: فنكس، قال: فنظرت إليه وهو قائم (منحلة) (٥) ازرار قميصه قد اغرورقت عيناه وانتفخت ⦗٣٩١⦘ اوداجه، قال: او دون ذلك او فوق ذلك او قريبا من ذلك او شبيها بذلك (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ]
(٢) في [جـ، م]: (خمسًا).
(٣) في [هـ] زيادة: (فيه).
(٤) هكذا في: [هـ]، وفي باقي النسخ زيادة: (يقول).
(٥) في [أ، ح، ط]: (مخلة)، وفي [هـ]: (محللة).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٤٣٢١)، وابن ماجه (٢٣)، والحاكم (١/ ١١١)، والدارمي (٢٧٠)، والطيالسي (٣٢٦)، والخطيب في الكفاية (ص ٢٠٥)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم (٤٦٢)، والشاشي (٦٦٨)، والطبراني (٨٦١٧)، والرامهرمزي (٧٣٤)، وابن عساكر (٣٣/ ١٦١).

حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں ہر جمعرات کو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا کرتا تھا۔ میں نے کبھی بھی آپ کو کسی معاملہ میں یوں فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:“ پس ایک شام کو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔ اس پر آپ کی حالت بدل گئی میں نے دیکھا کہ آپ کھڑے ہوگئے اس حال میں کہ آپ کی قمیص کے بٹن کھلے ہوئے ہیں۔ اور آپ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ اور آپ کی رگیں پھول گئیں۔ آپ نے فرمایا: کہ یا تو اس سے کم فرمایا یا اس سے زیادہ یا اس کے قریب یا اس جیسا ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27905]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27905، ترقيم محمد عوامة 26746)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26747 ترقیم الشثری: -- 27906
٢٧٩٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كان انس بن مالك إذا حدث عن رسول الله ﷺ حديثا ففرغ منه قال: (او) (١) كما قال رسول الله ﷺ (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (و).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٣١٢٤)، وابن ماجه (٢٤)، والدارمي (٢٦٧)، والخطيب في الجامع (١١١٦)، والطبراني في الأوسط (٦١٤٩)، وابن عساكر (٩/ ٣٦٧) والرامهرمزي (ص ٥٥٠).

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کرکے فارغ ہوتے تو فرماتے کہ ”یا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27906]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27906، ترقيم محمد عوامة 26747)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26748 ترقیم الشثری: -- 27907
٢٧٩٠٧ - حدثنا حفص عن عاصم عن الشعبي قال: حدث بحديث فقيل له: اترفع هذا؟ (فقال) (١) : دونه احب إلينا، إن كان خطا في ذلك او زيادة او نقصان كان احب إلينا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٣٠٥)، وابن ماجه (٢٥)، والطيالسي (٦٧٦)، والطبراني (٤٩٧٨)، والبغوي في الجعديات (٦٩)، والرامهرمزي في المحدث (٧٣٧)، والخطيب في الكفاية (ص ٢٦٥)، وبنحوه مسلم (٢٤٠٨).
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ایک حدیث بیان فرمائی۔ آپ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ یہ حدیث مرفوعاً بیان فرما رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: اس سے کم بیان کرنا ہمارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔ اس لیے کہ اگر اس میں کوئی غلطی ہو یا کچھ زیادتی یاکمی ہو تو یہ ہمارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27907]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27907، ترقيم محمد عوامة 26748)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26749 ترقیم الشثری: -- 27908
٢٧٩٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن بن ابي ليلى قال: قلنا لزيد بن ارقم حدثنا (١) ، قال (٢) : كبرنا ونسينا والحديث (على) (٣) ⦗٣٩٢⦘ رسول الله ﷺ شديد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (قال).
(٢) في [هـ]: زيادة (عن رسول اللَّه ﷺ).
(٣) في [هـ]: (عن).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٣٠٥)، وابن ماجه (٢٥)، والطيالسي (٦٧٦)، والطبراني (٤٩٧٨)، والبغوي في الجعديات (٦٩)، والرامهرمزي في المحدث (٧٣٧)، والخطيب في الكفاية ص ٢٦٥، وبنحوه مسلم (٢٤٠٨).

حضرت ابن ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ہم لوگوں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے درخواست کی کہ آپ ہمیں حدیث بیان کیجئے۔ آپ نے فرمایا: کہ ہم بوڑھے ہوگئے اور ہم بھول گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرنا تو بہت سخت معاملہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27908]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27908، ترقيم محمد عوامة 26749)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26750 ترقیم الشثری: -- 27909
٢٧٩٠٩ - حدثنا يحيى بن آدم عن حماد بن زيد عن يحيى بن سعيد عن السائب ابن يزيد قال: خرجت مع سعد بن مالك من المدينة إلى مكة، (فما) (١) سمعته يحدث حديثا حتى رجعنا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (وما).
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن ماجه (٢٩)، والدارمي (٢٨٦)، وبنحوه البخاري (٢٨٢٤).

حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعد بن مالک کے ساتھ مدینہ منورہ سے مکہ کی طرف نکلا، پس میں نے انہیں کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا یہاں تک کہ ہم واپس لوٹ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27909]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27909، ترقيم محمد عوامة 26750)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26751 ترقیم الشثری: -- 27910
٢٧٩١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة قال: حدثنا توبة (١) العنبري قال: قال لي الشعبي: (ارايت) (٢) الحسن حين يقول: قال رسول الله ﷺ: لقد جلست إلى ابن عمر فما سمعته يحدث عن النبي ﷺ إلا حديثا ان النبي ﷺ اتي بضب فقال (النبي ﷺ) (٣) :"إنه ليس من طعامي، واما انتم فكلوه" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيد في [أ، ح، ط]: (ابن).
(٢) في [ط]: (رأيت).
(٣) في [جـ، م]: زيادة (النبي ﷺ)، وفي [أ، ح]: زيادة (أن النبي ﷺ).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٢٦٧)، ومسلم (١٩٤٤).

حضرت توبہ عنبری فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے مجھ سے فرمایا کہ تمہاری حضرت حسن بصری کے بارے میں کیا رائے ہے جب وہ فرماتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا!“ حالانکہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی مجلس میں بیٹھا ہوں میں نے انہیں کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، سوائے ایک حدیث کے جو آپ نے بیان فرمائی کہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گوہ لائی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک یہ میرا کھانا نہیں ہے، رہے تم تو تم اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27910]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27910، ترقيم محمد عوامة 26751)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26752 ترقیم الشثری: -- 27911
٢٧٩١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شعبة قال: حدثنا عبد الله بن ابي السفر عن الشعبي قال: جلست إلى ابن عمر سنة فما سمعته يحدث عن النبي ﵇ بشيء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٦٤٦٥)، وابن ماجه (٢٦) والدارمي (٢٧٣)، وانظر: ما قبله.
حضرت عبد اللہ بن ابو السفر فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا کہ میں ایک سال تک حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی مجلس میں بیٹھا، میں نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27911، ترقيم محمد عوامة 26752)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26753 ترقیم الشثری: -- 27912
٢٧٩١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن ابيه قال: قال (١) عمر لابن مسعود ولابي الدرداء ولابي مسعود عقبة بن عمرو: احسب ما هذا الحديث عن رسول الله ﷺ قال: واحسبه حبسهم بالمدينة حتى اصيب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ،، ح، ط]: زيادة (ابن).
(٢) صحيح؛ أخرجه الحاكم (١/ ١١٠)، وابن عساكر (٤٧/ ١٤٢).

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب حضرت ابن مسعود، حضرت ابو الدرداء اور حضرت ابو مسعو، عقبہ بن عمرو سے احادیث کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے۔ آپ نے اپنی شہادت تک ان حضرات کو مدینے میں ہی رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27912، ترقيم محمد عوامة 26753)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں