🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

87. جناية المكاتب ما فيها؟
مکاتب کے جرم کا بیان اور اس میں کیا لازم ہوگا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27903 ترقیم الشثری: -- 29117
٢٩١١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: جناية المكاتب في رقبته يبدا بها.
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: مکاتب کے جرم کا تاوان اسی کے ذمہ ہوگا اسی سے آغاز کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29117، ترقيم محمد عوامة 27903)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27904 ترقیم الشثری: -- 29118
٢٩١١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن الشيباني عن حماد قال: يسعى فيها في المكاتبة بالحصص.
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: مکاتب تاوان اور مال کتابت میں حصوں کے اعتبار سے سعی کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29118، ترقيم محمد عوامة 27904)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27905 ترقیم الشثری: -- 29119
٢٩١١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: جناية المكاتب في رقبته.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: مکاتب کے جر م کا تاوان اسی کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29119، ترقيم محمد عوامة 27905)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27906 ترقیم الشثری: -- 29120
٢٩١٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن ابي معشر عن إبراهيم قال: جناية المكاتب على سيده.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مکاتب کے جرم کا تاو ان اس کے آقا پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29120، ترقيم محمد عوامة 27906)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27907 ترقیم الشثری: -- 29121
٢٩١٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن اصحابه او عن إبراهيم قال: ما جنى المكاتب فهو في رقبته، يؤدي جنايته ومكاتبته جميعا.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مکاتب جو جرم کرے گا تو اس کا تاوان اور بدل کتابت دونوں ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29121، ترقيم محمد عوامة 27907)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27908 ترقیم الشثری: -- 29122
٢٩١٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع سمعت سفيان يقول: جناية المكاتب في رقبته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (قال).
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفا ن کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ مکاتب کے جرم کا تاوان اسی کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29122، ترقيم محمد عوامة 27908)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں