🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. كتاب ذكر الله ﷿
اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30065 ترقیم الشثری: -- 31425
٣١٤٢٥ - (١) حدثنا سليمان بن حبان (٢) ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن ابي الزبير عن طاوس عن معاذ قال: قال رسول الله ﷺ:"ما عمل ابن آدم عملا انجى له من النار من ذكر الله"، قالوا: يا رسول الله، ولا الجهاد في سبيل الله؟ قال:"ولا الجهاد في سبيل الله، تضرب بسيفك حتى ينقطع، ثم تضرب (بسيفك) (٣) حتى (ينقطع) (٤) ، ثم (تضرب) (٥) (به) (٦) حتى (ينقطع) (٧) " (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو عبد الرحمن قال: أخبرنا أبو بكر بن أبي شيبة قال).
(٢) في [هـ]: زيادة (حدثنا).
(٣) في [ك]: (به).
(٤) في [ط]: (سطع).
(٥) في [ب]: (يضرب).
(٦) في [ب]: (له).
(٧) في [ط]: (تنقطع).
(٨) منقطع؛ طاوس لم يسمع من معاذ، أخرجه الطبراني في الدعاء (١٨٥٦) وفي المعجم ٢٠/ (٣٥٢)، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٥٧، وأحمد (٢٢٠٧٩)، والحاكم ١/ ٤٩٦، والبيهقي في الدعوات (٢٠)، ومالك ١/ ٢١١، وعبد بن حميد (١٢٧).

حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدم کے بیٹے کا کوئی عمل نہیں ہے جو اس کو جہنم سے زیادہ نجات دلا دے سوائے اللہ کے ذکر کے، تو صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ ہی اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا مگر یہ کہ تو تلوار استعمال کرے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے پھر تو تلوار چلائے یہاں تک کہ ٹوٹ جائے پھر تو تلوار چلائے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31425، ترقيم محمد عوامة 30065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30066 ترقیم الشثری: -- 31426
٣١٤٢٦ - حدثنا زيد بن حباب اخبرنا معاوية بن صالح قال: اخبرني عمرو بن قيس الكندي عن عبد الله بن (بسر) (١) ان اعرابيا قال لرسول الله ﷺ: يا رسول الله إن شرائع الإسلام قد كثرت (علي) (٢) (فانبئني منها) (٣) بامر (اتشبث) (٤) به قال: ⦗٢٢٣⦘"لا يزال لسانك رطبا بذكر الله" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (بشر).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (فأنبئني).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط]: (أشيب)، وفي [ك]: (أتثبت).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٦٩٨)، والترمذي (٢٣٢٩)، وابن ماجه (٣٧٩٣)، وابن حبان (٨١٤)، والحاكم ١/ ٤٩٥، والبيهقي ٣/ ٣٧١، وعبد بن حميد (٥٠٩)، وابن عاصم في الآحاد (١٣٥٧)، والبغوي (١٢٤٥)، والطبراني في الأوسط (١٤٦٤)، وابن المبارك في الزهد (٩٣٥)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ١١١.

حضرت عبد اللہ بن بسر فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! بیشک اسلام کے احکامات بہت زیادہ ہیں۔ پس آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتلا دیں جس کو میں مضبوطی سے تھام لوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ ہر وقت تو اللہ کے ذکر سے رطب اللسان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31426]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31426، ترقيم محمد عوامة 30066)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30067 ترقیم الشثری: -- 31427
٣١٤٢٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن داود عن الشعبي عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن ابي ايوب الانصاري عن رسول الله ﷺ قال:"من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد بيده الخير وهو على كل شيء قدير، عشر مرات، كن له كعدل عشر (رقاب) (١) او رقبة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (رقبات).
(٢) رجاله ثقات لكنه شاذ صوابه: أربع رقاب، أخرجه أحمد (٢٣٥٤٦) والنسائي في عمل اليوم والليلة (٢٤)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٩٠٦)، والمروزي في زوائد زهد ابن المبارك (١١٢٤)، والشاشي (١٠٩٨)، والطبراني (٤٠١٦)، والبيهقي في الدعوات (١١٨)، ورواه على الصواب البخاري (٦٤٠٤)، ومسلم (٢٦٩٣).

حضرت ابوایوب انصاری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ ہر قسم کی بھلائی اس کے قبضہ ٔ قدرت میں ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو یہ کلمات اس کے لیے دس گردنیں آزاد کرنے کے برابر ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31427]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31427، ترقيم محمد عوامة 30067)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30068 ترقیم الشثری: -- 31428
٣١٤٢٨ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن طلحة عن عبد الرحمن بن (عوسجة) (١) عن البراء بن عازب قال: قال رسول الله ﷺ:"من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير كان (كعتق) (٢) رقبة" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عرسجة).
(٢) في [ك]: (عتاق).
(٣) ضعيف؛ لضعف ليث، أخرجه أحمد (١٨٥١٦)، والنسائي في الكبرى (٩٩٥٣)، وابن حبان (٨٥٠)، والطبراني في الدعاء (١٧١٦)، وتمام (١٥٦٠ الروض)، ويعقوب في المعرفة ٣/ ١٧٨، والعقيلي في الضعفاء ٤/ ٨٦، والحاكم ١/ ٥٠١، والطيالسي (٧٤٠)، والبيهقي في الشعب (٣٣٨٥)، وسيأتي ١٠/ ٣١٠ برقم [٣١٤٥٧] بإسناد صحيح.

حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ کلمات پڑھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، تو یہ ثواب میں ایک غلام آزاد کرنے کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31428]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31428، ترقيم محمد عوامة 30068)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30069 ترقیم الشثری: -- 31429
٣١٤٢٩ - (١) حدثنا هشيم عن يعلي بن عطاء عن بشر بن عاصم عن عبد الله بن (عمرو) (٢) قال: ذكر الله الغداة والعشي اعظم من حطم السيوف في سبيل الله وإعطاء المال (سحاء) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [ط، ك]: (عمر).
(٣) في [ك]: (سحا).
(٤) مجهول؛ لجهالة بشر بن عاصم، أخرجه البخاري في التاريخ ٢/ ٧٧، وابن المبارك في الزهد (١١١٦)، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٥٩.

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: صبح و شام اللہ کا ذکر کرنا۔ اللہ کے راستے میں تلواریں توڑنے اور لگاتار مال خرچ کرنے سے زیادہ عظیم کام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31429]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31429، ترقيم محمد عوامة 30069)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30070 ترقیم الشثری: -- 31430
٣١٤٣٠ - حدثنا يحيى بن واضح عن موسى بن عبيدة عن ابي عبد الله (القراظ) (١) عن معاذ بن جبل قال: قال رسول الله ﷺ:"من احب ان يرتع في رياض الجنة فليكثر ذكر الله" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (القراط).
(٢) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، أخرجه إسحاق كما في المطالب (٣٣٩٢)، والطبراني ٢٠ (٣٢٦)، والثعلبي في التفسير ٧/ ٢٨٢، وابن شاهين في الترغيب (١٦٢).

حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ جنت کے باغات میں سے کھائے پیے، پس اس کو چاہیے کہ وہ اللہ کے ذکر کی کثرت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31430]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31430، ترقيم محمد عوامة 30070)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30071 ترقیم الشثری: -- 31431
٣١٤٣١ - حدثنا وكيع عن مسعر عن علقمة بن مرثد عن (ابن) (١) سابط عن معاذ قال: لان اذكر الله من غدوة حتى تطلع الشمس احب إلي من ان احمل على الجياد في سبيل الله من غدوة حتى تطلع الشمس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (أبي).
(٢) منقطع؛ ابن سابط لا يروي عن معاذ.

حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ارشاد فرمایا کہ میں صبح سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک اللہ رب العزت کا ذکر کروں یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں صبح سے لے کر سورج طلوع ہونے تک اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کے لیے سواری پر سوار ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31431]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31431، ترقيم محمد عوامة 30071)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30072 ترقیم الشثری: -- 31432
٣١٤٣٢ - حدثنا زيد بن الحباب حدثنا معاوية (بن صالح) (١) حدثنا عبد الرحمن ابن جبير بن نفير عن ابيه عن ابي الدرداء قال: إن الذين لا تزال السنتهم رطبة من ذكر الله يدخلون الجنة وهم يضحكون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) حسن؛ معاوية بن صالح صدوق، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢١٩، و ٥/ ١٣٣.

حضرت جبیر بن نفیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا: یقینا وہ لوگ جو ہر وقت اللہ کے ذکر سے رطب اللسان ہوتے ہیں وہ لوگ جنت میں ہنستے ہوئے داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31432]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31432، ترقيم محمد عوامة 30072)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30073 ترقیم الشثری: -- 31433
٣١٤٣٣ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن هلال ابن يساف عن عمرو بن ميمون عن الربيع بن خثيم عن عبد الله قال: من قال: عشر مرات لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، كن كعدل اربع رقاب، اراه قال: من ولد إسماعيل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه النسائي في الكبرى (٩٩٤٣).
حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اسے ان کلمات کا ثواب چار غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ملے گا۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ یوں فرمایا: حضرت اسماعیل کی نسل کے غلاموں کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31433]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31433، ترقيم محمد عوامة 30073)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30074 ترقیم الشثری: -- 31434
٣١٤٣٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن هلال عن ام الدرداء قالت: من قال: مائة مرة غدوة ومائة مرة عشية: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، لم يجيء احد يوم القيامة بمثل ما جاء به إلا من قال مثلهن او زاد.
حضرت ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدرداء نے ارشاد فرمایا: جو شخص سو (١٠٠) مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام کو یہ کلمات پڑھے گا، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو نہیں آئے گا قیامت کے دن کوئی شخص اس جیسا عمل لے کر مگر وہ جو شخص جس نے اس کے برابر یا اس سے زیادہ مرتبہ ان کلمات کو پڑھا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31434]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31434، ترقيم محمد عوامة 30074)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں