🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. كتاب ذكر الله ﷿
اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30075 ترقیم الشثری: -- 31435
٣١٤٣٥ - حدثنا شريك عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: قال معاذ بن جبل: لو ان رجلين يحمل احدهما على الجياد في سبيل الله، والآخر يذكر الله، لكان افضل او اعظم اجرا الذاكر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سعيد لم يسمع من معاذ.
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل نے ارشاد فرمایا: کہ اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہو اور دوسرا اللہ کا ذکر کرے تو فضیلت یا زیادہ اجر کے حاصل کرنے والا ذکر کرنے والا شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31435]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31435، ترقيم محمد عوامة 30075)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30076 ترقیم الشثری: -- 31436
٣١٤٣٦ - حدثنا يحيى بن آدم عن مفضل عن منصور عن مجاهد عن ابي بكر بن عبد الرحمن (بن الحارث) (١) بن هشام عن كعب قال: قال موسى: يا رب دلني على عمل إذا عملته كان شكرا لك فيما (اصطنعت) (٢) إلى قال: يا موسى (قل) (٣) : (لا إله إلا الله او قال) (٤) : لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو ⦗٢٢٦⦘ على كل شيء قدير، قال: فكان موسى اراد من العمل ما هو (انهك) (٥) لجسمه مما امر به، قال: فقال له: يا موسى، لو ان السماوات السبع والارضين السبع وضعت في كفة ووضعت لا إله إلا الله في كفة لرجحت بهن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (اصطفيت).
(٣) في [ط]: (قال).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [أ، هـ]: (أنهد).

حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے عرض کیا: اے میرے رب! میری راہنمائی فرما دیں کسی ایسے عمل کی جانب جب میں اس عمل کو کروں تو یہ میری طرف سے آپ کا شکر ہوجائے ان تمام کاموں کے بدلے جو آپ نے میرے ساتھ بھلائی کے کیے ہیں۔ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: اے موسیٰ! تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں یا یوں ارشاد فرمایا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس ہی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ حضرت کعب فرماتے ہیں۔ گویا حضرت موسیٰ کوئی ایسا عمل چاہ رہے تھے کہ جس چیز کا حکم دیا جائے وہ ان کے جسم کو بہت زیادہ تھکا دے۔ حضرت کعب فرماتے ہیں کہ پس اللہ نے ان سے ارشاد فرمایا: اے موسیٰ! اگر ساتوں آسمانوں کو اور ساتوں زمینوں کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور کلمہ طیبہ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) اس کے دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو کلمہ والا پلڑا جھک جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31436، ترقيم محمد عوامة 30076)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30077 ترقیم الشثری: -- 31437
٣١٤٣٧ - حدثنا شريك عن الاعمش عن سالم قال: قيل لابي الدرداء: إن ابا (سعد) (١) بن منبه جعل في ماله مائة محررة، فقال: إن مائة محررة في مال رجل لكثير، الا اخبركم بافضل من ذلك، إيمان (ملزوم) (٢) بالليل والنهار، ولا يزال لسانك رطبا من ذكر الله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (سعيد).
(٢) في [جـ]: (بلزوم).
(٣) منقطع؛ سالم لم يسمع من أبي الدرداء، أخرجه أحمد في الزهد ص ١٣٦، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢١٩، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٢٧)، وابن فضيل في الدعاء (٩١).

حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء کو بتلایا گیا کہ ابو سعد بن منبہ نے اپنے مال میں سے سو غلام آزاد کیے ہیں۔ حضرت ابودردائ نے فرمایا کہ سو غلام تو بہت ہیں لیکن میں تمہیں اس سے بہتر بتاؤں وہ یہ کہ تم دن رات ایمان کے ساتھ اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے تر رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31437، ترقيم محمد عوامة 30077)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30078 ترقیم الشثری: -- 31438
٣١٤٣٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة (عن مسلم) (١) عن سويد ابن (جهيل) (٢) قال: من قال بعد العصر: لا إله إلا الله له الحمد وهو على كل شيء قدير قاتلن عن قائلها إلى مثلها من الغد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سيأتي الخبر في كتاب الزهد برقم [٣٧٧٩٧] بدون هذه الزيادة، وهو الموافق لما في التاريخ الكبير ٤/ ١٤٤، والجرح والتعديل ٤/ ٢٣٥، والثقات ٤/ ٣٢٣.
(٢) في [أ، ب، ط]: (جميل).

حضرت سوید بن جُھیل نے ارشاد فرمایا: جو شخص عصر کے بعد یہ کلمات پڑھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے تو فرشتے ان کلمات کے کہنے والے کا دفاع کرتے ہیں اگلے دن کے اسی وقت تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31438، ترقيم محمد عوامة 30078)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30079 ترقیم الشثری: -- 31439
٣١٤٣٩ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مسلم مولى سويد بن (جهيل) (١) عن سويد قال (و) (٢) كان من اصحاب عمر ثم ذكر نحو حديث وكيع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (جهل)، وفي [ب]: (جميل).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت سوید بن جھیل سے جو کہ حضرت عمر کے اصحاب میں سے ہیں بعینہ ماقبل والا ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31439، ترقيم محمد عوامة 30079)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30080 ترقیم الشثری: -- 31440
٣١٤٤٠ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم عن ابي عبيدة قال: العبد ما ذكر الله فهو في صلاة.
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ نے ارشاد فرمایا: جو بندہ بھی اللہ کا ذکر کرتا ہے وہ نماز کی حالت میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31440، ترقيم محمد عوامة 30080)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30081 ترقیم الشثری: -- 31441
٣١٤٤١ - حدثنا جرير عن منصور عن سالم عن مسروق قال: ما دام قلب الرجل يذكر (١) فهو في صلاة، وإن كان في السوق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (اللَّه).
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق تابعی نے ارشاد فرمایا: جس آدمی کا دل مسلسل اللہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ شخص نماز کی حالت میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار ہی میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31441، ترقيم محمد عوامة 30081)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30082 ترقیم الشثری: -- 31442
٣١٤٤٢ - (حدثنا جرير عن منصور عن هلال عن ابي عبيدة قال: ما دام قلب الرجل يذكر الله فهو في صلاة وإن كان في السوق) (١) ، وإن يحرك به شفتيه فهو افضل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ نے ارشاد فرمایا: جس آدمی کا دل مسلسل اللہ کا ذکر کرے تو وہ نماز کی حالت میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار میں ہی ہو۔ اگر وہ ہونٹوں کو بھی ذکر کرتے ہوئے حرکت دے تو یہ سب سے زیادہ فضیلت کی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31442، ترقيم محمد عوامة 30082)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30083 ترقیم الشثری: -- 31443
٣١٤٤٣ - حدثنا مرحوم بن عبد العزيز عن ابي نعامة السعدي عن ابي عثمان النهدي عن ابي سعيد الخدري قال: خرج معاوية على حلقة في المسجد فقال: ما اجلسكم (قالوا) (١) : جلسنا نذكر الله (ونحمده على ما هدانا للإسلام ومن علينا به) (٢) ، قال: آلله ما اجلسكم إلا ذاك؟ قالوا: والله ما اجلسنا إلا ذاك، فقال: (اما) (٣) إني لم استحلفكم تهمة لكم، وما (من) (٤) احد بمنزلة من رسول الله ﷺ اقل عنه حديثا مني، وإن رسول الله ﷺ خرج على حلقة من اصحابه فقال: إما اجلسكم؟" فقالوا: جلسنا نذكر الله ونحمده على ما هدانا للإسلام ومن علينا به، قال:"آلله ما اجلسكم إلا ذاك؟" (قالوا: والله ما اجلسنا إلا ذاك) (٥) ، فقال:"اما ⦗٢٢٨⦘ إني لم استحلفكم تهمة لكم ولكني اتاني جبريل فاخبرني ان الله يباهي (بكم) (٦) الملائكة" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (فقالوا).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [ك]: (ما).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) سقط من: [جـ، ك].
(٦) في [ط]: (بكلم).
(٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٠١)، وأحمد (١٦٨٣٥).

حضرت ابو سعید الخدری ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ مسجد میں لگے ایک حلقہ میں تشریف لائے، پھر فرمانے لگے: کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھا رکھا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہم اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور اللہ کی تعریف بیان کر رہے ہیں کہ اس نے ہمیں اسلام کے ذریعہ ہدایت بخشی۔ اور اسلام کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا۔ حضرت معاویہ فرمانے لگے: اللہ کی قسم! کیا واقعی تم لوگ اس مقصد کے لیے بیٹھے ہو؟ لوگوں نے کہا! اللہ کی قسم! ہم صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہیں تو حضرت معاویہ نے ارشاد فرمایا: بہرحال میں نے کسی تہمت کی وجہ سے تمہیں قسم نہیں دی، اور کوئی ایک بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے معاملہ میں مجھ سے کم درجہ کا نہیں۔ اور یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کے ایک حلقہ میں تشریف لائے پھر فرمانے لگے: کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھا رکھا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: ہم بیٹھ کر اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور ہم اس کی حمد بیان کر رہے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اسلام کی ہدایت عطا فرمائی۔ اور اس کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! کیا تم لوگ واقعی اس لیے بیٹھے ہو؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کی قسم! ہم لوگ صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا میں نے کسی تہمت کی وجہ سے تم سے قسم نہیں اٹھوائی۔ لیکن میرے پاس جبرائیل تشریف لائے تھے پس انہوں نے مجھے بتلایا ہے کہ اللہ رب العزت تمہاری وجہ سے ملائکہ کے سامنے فخر فرما رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31443، ترقيم محمد عوامة 30083)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30084 ترقیم الشثری: -- 31444
٣١٤٤٤ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا محمد بن عمرو عن محمد بن إبراهيم قال: قال عبادة بن الصامت: لان اكون في قوم يذكرون الله من حين يصلون الغداة إلى حين (تطلع) (١) الشمس احب إلي من ان اكون على متون الخيل اجاهد في سبيل الله إلى ان تطلع الشمس، ولان اكون في قوم يذكرون (الله) (٢) من حين يصلون العصر حتى تغرب الشمس احب إلي من ان اكون على متون الخيل اجاهد في سبيل الله حتى تغرب الشمس (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يطلع).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) منقطع؛ محمد بن إبراهيم لم يسمع من عبادة.

حضرت محمد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن الصامت نے ارشاد فرمایا کہ میں ایسے لوگوں میں بیٹھوں جو صبح کی نماز سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر اللہ کے راستہ میں سورج کے طلوع ہونے تک جہاد کروں۔ اور میں ایسے ہی لوگوں میں رہوں جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر سورج غروب ہونے تک اللہ کے راستہ میں جہاد کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31444، ترقيم محمد عوامة 30084)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں