مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36364 ترقیم الشثری: -- 37950
٣٧٩٥٠ - حدثنا ابن يمان عن مبارك عن الحسن (قال) (١) : (اكيسهم) (٢) من بكى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (أكسبهم).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگوں میں عقلمند ترین انسان وہ ہوتا تھا جو روتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37950، ترقيم محمد عوامة 36364)
ترقیم عوامۃ: 36365 ترقیم الشثری: -- 37951
٣٧٩٥١ - حدثنا ابن يمان عن ابي الاشهب عن الحسن قال: ادركت اقواما يبذلون اوراقهم ويخزنون السنتهم، ثم ادركت من بعدهم اقواما خزنوا اوراقهم وارسلوا السنتهم.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو اپنے اوراق خرچ کرتے تھے اور اپنی زبانیں محفوظ رکھتے تھے۔ پھر میں نے ان کے بعد ایسے لوگوں کو پایا جو اپنے اوراق کو محفوظ رکھتے تھے اور اپنی زبانوں کو بھیجتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37951، ترقيم محمد عوامة 36365)
ترقیم عوامۃ: 36366 ترقیم الشثری: -- 37952
٣٧٩٥٢ - حدثنا يحيى بن يمان عن ابي الاشهب عن الحسن قال: حلماء إن جهل عليهم لم يسفهوا، هذا نهارهم فكيف ليلهم، خير ليل اجروا دموعهم على خدودهم، وصفوا اقدامهم يطلبون إلى الله في فكاك رقابهم.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حلماء (ایسے ہوتے ہیں کہ) اگر ان کے ساتھ جہالت کا مظاہرہ کیا جائے تو وہ بیوقوفی نہیں کرتے۔ یہ تو ان کا دن ہے۔ اور ان کی رات کیسی ہوتی ہے؟ بہترین رات۔ وہ اپنے آنسو، اپنی گالوں پر بہاتے ہیں اور اپنے قدموں سے صفیں بناتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے اپنی گردنوں کے چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37952، ترقيم محمد عوامة 36366)
ترقیم عوامۃ: 36367 ترقیم الشثری: -- 37953
٣٧٩٥٣ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن عاصم قال: ما سمعت الحسن يتمثل ببيت شعر إلا هذا البيت: ليس من مات فاستراح بميت … إنما الميت ميت الاحياء ثم قال: صدق والله، إنه ليكون (حي) (٢) وهو ميت القلب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س].
(٢) في [هـ]: (حيًا).
حضرت عاصم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کبھی کسی شعر کو مثال بیان کرتے نہیں سنا۔ سوائے اس شعر کے صرف وہی میت نہیں جو مرگیا اور راحت پا گیا میت تو وہ ہوتا ہے جو زندہ میں میت ہوتا ہے پھر راوی کہنے لگے: خدا کی قسم! آپ نے سچ کہا۔ آپ زندہ تھے لیکن دل مردہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37953]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37953، ترقيم محمد عوامة 36367)
ترقیم عوامۃ: 36368 ترقیم الشثری: -- 37954
٣٧٩٥٤ - حدثنا حفص عن الاعمش قال: ما زال الحسن (يبتغي) (١) الحكمة حتى (نطق) (٢) بها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وهو كذلك في: المحدث الفاصل (ص ٣٦٠)، وفي [هـ]: (يعي)، وهو كذلك في حلية الأولياء ٢/ ١٤٧، وتهذيب الكمال ٦/ ١١٨، والعلل لأحمد ١/ ١٧٧.
(٢) في [ط]: (يطلق).
حضرت اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن مسلسل حکمت کو تلاش کرتے رہتے تھے۔ جب انہیں حکمت کی بات حاصل ہوتی تو اسے بیان فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37954، ترقيم محمد عوامة 36368)
ترقیم عوامۃ: 36369 ترقیم الشثری: -- 37955
٣٧٩٥٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا ايوب عن الحسن ⦗٥٤٣⦘ في قوله: ﴿ولكم الويل مما (تصفون) (١) ﴾ [الانبياء: ١٨] ، قال: (هي) (٢) والله لكل واصف كذوب إلى يوم القيامة (الويل) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يصفون).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من: [ع].
حضرت حسن سے ارشاد خداوندی { لَـکُمُ الْوَیْلُ مِمَّا تَصِفُونَ } کے بارے میں روایت ہے۔ فرماتے ہیں: خدا کی قسم! یہ ہر جھوٹے واصف کے لیے قیامت تک ویل وادی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37955، ترقيم محمد عوامة 36369)
ترقیم عوامۃ: 36370 ترقیم الشثری: -- 37956
٣٧٩٥٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حبيب بن الشهيد عن (الحسن) (١) قال: لما خلق الله آدم وذريته قالت الملائكة: إن الارض لا تسعهم، (فقال) (٢) : إني جاعل موتا، قال: إذن لا يهنؤهم العيش، قال: إني جاعل املا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (حسن).
(٢) في [ع]: (قال).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم اور ان کی اولاد کو پیدا فرمایا۔ تو فرشتوں نے کہا: یہ لوگ زمین میں نہیں سما سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں موت کو بھی پیدا کرنے والا ہوں۔ فرشتوں نے کہا: تب تو پھر ان کی زندگی میں خوشگواری نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں امید کو پیدا کرنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37956، ترقيم محمد عوامة 36370)
ترقیم عوامۃ: 36371 ترقیم الشثری: -- 37957
٣٧٩٥٧ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن العلاء عن الحسن قال: تفكر ساعة خير من قيام ليلة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (حسن).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک گھڑی کا غور وفکر رات بھر کے قیام سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37957، ترقيم محمد عوامة 36371)
ترقیم عوامۃ: 36372 ترقیم الشثری: -- 37958
٣٧٩٥٨ - حدثنا ابن فضيل عن ابي سفيان السعدي قال: سمعت الحسن يتمثل هذا البيت: يسر الفتى ما كان قدم من تقى … إذا (عرف) (١) الداء الذي هو قاتله
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أعرف).
حضرت ابوسفیان سعدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو یہ شعر بطور مثال پڑھتے سنا۔ ”جوان آدمی کو وہ نیک عمل جو اس نے آگے بھیجا خوش کر دے گا۔ جب وہ اس بیماری کو پہچان لے گا جو اس کے لیے قاتل ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37958]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37958، ترقيم محمد عوامة 36372)
ترقیم عوامۃ: 36373 ترقیم الشثری: -- 37959
٣٧٩٥٩ - حدثنا (الحسين) (١) بن علي عن ابي موسى عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ لاصحابه:"انتم في الناس كمثل الملح في الطعام" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حسين).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي، وأخرجه عبد الرزاق (٢٠٣٧٧)، وأحمد في فضائل الصحابة (١٧)، والآجري في الشريعة (١١٥٨)، وورد من حديث الحسن عن أنس مرفوعًا كما في العلل لابن أبي حاتم ٢/ ٣٥٤، وإعلام الموقعين ٤/ ١٣٧.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م سے فرمایا: ”تمہاری مثال لوگوں میں ایسی ہے جیسی کھانے میں نمک کی مثال ہوتی ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر حضرت حسن نے فرمایا: کھانا صرف نمک کے ساتھ ہی اچھا لگتا ہے؟ حضرت حسن فرماتے ہیں: اس قوم کی حالت کیسی ہوگی جس کا نمک چلا جائے؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37959]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37959، ترقيم محمد عوامة 36373)