مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 37130 ترقیم الشثری: -- 38727
٣٨٧٢٧ - حدثنا ابن مسهر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن عائشة عن فاطمة ان النبي ﷺ قال لها:"انت اول اهلي لحوقا بي فضحكت لذلك" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، وأخرجه البخاري (٤٤٣٣)، ومسلم (٢٤٥٠).
حضرت فاطمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تم سب سے پہلے مجھے آملو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ بات سن کر میں مسکرا دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38727، ترقيم محمد عوامة 37130)
ترقیم عوامۃ: 37131 ترقیم الشثری: -- 38728
٣٨٧٢٨ - حدثنا ابو الاحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان عبد الله لا يقنت في الفجر (١) ، (واول من قنت فيها علي) (٢) وكانوا يرون انه إنما فعل ذلك ⦗١٨٢⦘ (لانه) (٣) كان محاربا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (على).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، س]، وانظر: مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٥٨٠)، وكنز العمال ٨/ ٣٨، ٣٩، وشرح معاني الآثار ١/ ٢٥٢، وتنقيح التحقيق ١/ ٢٤٦.
(٣) في [أ، ب، جـ، س]: (أنه).
(٤) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا ولا ابن مسعود.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فجر کی نماز میں دعاء قنوت نہیں پڑھتے تھے۔ یہ سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پڑھنا شروع کی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دعاء قنوت اس لئے پڑھنا شروع کی کیونکہ وہ جنگ کرنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38728، ترقيم محمد عوامة 37131)
ترقیم عوامۃ: 37132 ترقیم الشثری: -- 38729
٣٨٧٢٩ - حدثنا ابو اسامة عن الفزاري عن الاوزاعي قال: الإقامة اول الصلاة.
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ اقامت نماز کا اول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38729، ترقيم محمد عوامة 37132)
ترقیم عوامۃ: 37133 ترقیم الشثری: -- 38730
٣٨٧٣٠ - حدثنا شيخ لنا عن جعفر عن ابيه قال: اول من جعل مدي حنطة في زكاة الفطر عدل صاع من تمر عثمان بن عفان (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول منقطع؛ أبو جعفر محمد بن علي الباقر لم يدرك عثمان.
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ صدقہ فطر میں گندم کے دو مد کو کھجور کے ایک صاع کے برابر سب سے پہلے حضرت عثمان نے قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38730، ترقيم محمد عوامة 37133)
ترقیم عوامۃ: 37134 ترقیم الشثری: -- 38731
٣٨٧٣١ - حدثنا الثقفي عن يونس عن الحسن ان النبي ﷺ قال:"انا سيد ولد آدم، واول من تنشق عنه الارض واول شافع" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، الحسن تابعي.
حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اولاد آدم کا سردار ہوں۔ سب سے پہلے میری قبر کھولی جائے گی اور میں پہلا سفارش کرنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38731، ترقيم محمد عوامة 37134)
ترقیم عوامۃ: 37135 ترقیم الشثری: -- 38732
٣٨٧٣٢ - حدثنا ابن علية عن يونس عن ابن سيرين قال: (نبئت) (١) ان اول جدة اطعمت مع ابنها: ام الاب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (نبيئت).
(٢) مرسل؛ ابن سيرين تابعي، وتقدم بنحوه ١٤/ ٧٧ برقم [٣٨٥١٧].
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ پہلی جدہ جسے اس کے بیٹے ساتھ میراث میں حصہ دیا گیا وہ ایک دادی تھی۔ (جسے اپنے بیٹے کے ہوتے ہوئے میراث میں سے سدس دیا گیا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38732، ترقيم محمد عوامة 37135)
ترقیم عوامۃ: 37136 ترقیم الشثری: -- 38733
٣٨٧٣٣ - حدثنا السهمي حدثنا حميد قال: سالت الحسن: من اول من خطب قبل الصلاة؟ فقال: عثمان بن عفان صلى بالناس ثم خطبهم فراى ناسا كثيرا لم يدركوا الصلاة، ففعلوا ذلك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ والمراد صلاة العيد كما في الاستذكار ٢/ ٣٨٢.
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ سب سے پہلے نماز سے پہلے کس نے خطبہ دیا؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان بن عفان نے، انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا، پھر انہوں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا کہ انہیں نماز نہیں ملی تھی تو پھر انہوں نے ایسا کیا۔ اور بعد کے خلفاء نے بھی ایسا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38733، ترقيم محمد عوامة 37136)
ترقیم عوامۃ: 37137 ترقیم الشثری: -- 38734
٣٨٧٣٤ - حدثنا يزيد والسهمي (عن حميد) (١) عن انس عن النبي ﷺ قال:"اول اشراط الساعة نار (تحشر) (٢) الناس من المشرق إلى المغرب، واما اول طعام ⦗١٨٣⦘ ياكله اهل الجنة (فزيادة) (٣) كبد حوت" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ب، س]: (يحشر).
(٣) في [س]: (فزنادة).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٢٩)، والنسائي (٨٢٥٤)، وأحمد (١٢٠٧٦).
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کی سب سے پہلی علامت ایک آگ ہوگی جو مشرق سے مغرب کی طرف ظاہر ہوگی۔ اور پہلا کھانا جو اہل جنت کھائیں گے وہ مچھلی کا جگر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38734، ترقيم محمد عوامة 37137)
ترقیم عوامۃ: 37138 ترقیم الشثری: -- 38735
٣٨٧٣٥ - حدثنا ابن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو حدثنا عبد الجليل بن عطية رفعه قال: اول ما يسال عنه العبد عن صلاته (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عبد الجليل بن عطية من تابعي التابعين.
حضرت عبد الجلیل بن عطیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے بندے کی نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38735، ترقيم محمد عوامة 37138)
ترقیم عوامۃ: 37139 ترقیم الشثری: -- 38736
٣٨٧٣٦ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: القنوت في شهر رمضان؟ قال: عمر اول من قنت، قلت: النصف (الآخر) (١) اجمع قال: نعم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ولاخر).
(٢) منقطع؛ عطاء لم يدرك عمر.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ رمضان میں قنوت کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے حضرت عمر نے رمضان میں قنوت پڑھی۔ میں نے پوچھا کہ دوسرے نصف میں سارے کے سارے میں؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38736، ترقيم محمد عوامة 37139)