🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. بَابُ سُؤْرِ الْهِرَّةِ
باب: بلی کا جو ٹھا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 214 ترقیم الرسالہ : -- 218
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ كَانَ يُصْغِي إِلَى الْهِرَّةِ الإِنَاءَ حَتَّى تَشْرَبَ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم برتن کو بلی کی طرف انڈیل دیتے تھے اور بلی اس میں سے پانی پی لیتی تھی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلی کے جوٹھے کے ذریعے وضو کر لیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 218]
ترقیم العلمیہ: 214
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 102، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 76، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1185، 1186، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 198، 216، 217، 218، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4951، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 355»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 215 ترقیم الرسالہ : -- 219
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِيُّ ، نا مَالِكٌ ، وَثنا الْحُسَيْنُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، نا مَالِكٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدٍ ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ الأَنْصَارِيَّ ، دَخَلَ فَسَكَبْتُ لَهُ وُضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ لِتَشْرَبَ مِنْهُ، فَأَصْغَى لَهَا أَبُو قَتَادَةَ الإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ، قَالَ: فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، قَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي؟ قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ" .
سیدہ کبشہ بنت کعب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، جو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے کی اہلیہ تھیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ گھر میں داخل ہوئے تو اس خاتون نے ان کے لیے وضو کا پانی رکھا۔ اس دوران ایک بلی آئی تاکہ وہ اس میں سے پانی پی لے تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے برتن اس کی طرف انڈیل دیا، اس بلی نے پانی پی لیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے میری طرف دیکھا کہ میں ان کی طرف بڑے غور سے دیکھ رہی ہوں تو انہوں نے دریافت کیا: اے میری بھتیجی! کیا تم اس بات پر حیران ہو رہی ہو؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے، بلکہ یہ تمہارے ہاں آنے جانے والے (پالتو) جانوروں میں سے ایک ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 219]
ترقیم العلمیہ: 215
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 61، وابن الجارود فى "المنتقى"، 67، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 103، 104، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1299، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 571، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 68، برقم: 339، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 75، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 92، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 763، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 367، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1179، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 434، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 219، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22964»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 216 ترقیم الرسالہ : -- 220
نا نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا ، سُئِلَ عَنْ سُؤْرِ السِّنَّوْرِ، فَقَالَ:" هِيَ مِنَ السِّبَاعِ، وَلا بَأْسَ بِهِ" .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ (یا شاید امام زین العابدین رحمہ اللہ) سے بلی کے جوٹھے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: یہ درندوں میں شامل ہے اور اس میں (یعنی اس کے جوٹھے میں) کوئی حرج نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 220]
ترقیم العلمیہ: 216
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 220، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 20، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 338»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں