🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابُ ذِكْرِ الصَّلَاةِ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ وَمُرَاحِ الْغَنَمِ
باب: اونٹوں کے باڑے میں اور بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1062 ترقیم الرسالہ : -- 1077
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ، وَرَخَّصَ أَنْ يُصَلَّى فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ" . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْ نُصَلِّيَ فِي مُرَاحَاتِ الْغَنَمِ، وَنَهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ".
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کی جائے۔“ البتہ آپ نے اس بات کی اجازت دی ہے: ”بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔“ ابن صاعد نامی راوی نے یہ الفاظ ادا کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: ”ہم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کریں۔“ اور آپ نے ہمیں اس بارے میں منع کیا ہے: ”ہم اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کریں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1077]
ترقیم العلمیہ: 1062
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 770، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4425، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1077، 1078، 1079، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15576»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1063 ترقیم الرسالہ : -- 1078
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالا: نا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي عَمِّي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا فِي مُرَاحَاتِ الْغَنَمِ وَلا تُصَلُّوا فِي مُرَاحَاتِ الإِبِلِ" .
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو، اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1078]
ترقیم العلمیہ: 1063
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 770، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4425، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1077، 1078، 1079، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15576»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1064 ترقیم الرسالہ : -- 1079
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي مُرَاحَاتِ الشَّاءِ" .
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کی جائے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1079]
ترقیم العلمیہ: 1064
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 770، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4425، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1077، 1078، 1079، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15576»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں