🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. الْأَمْرُ بِالصَّدَقَةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ
عیدالفطر کی نماز کے بعد صدقہ دینے کا حکم۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1113
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا محمد بن عيسى بن السَّكَن، حدثنا عبد الله بن مَسْلَمة، حدثنا داود بن قَيْس، عن عِيَاض بن عبد الله، عن أبي سعيد الخُدْري، قال: كان رسول الله ﷺ يخرج يوم الفطر، فيصلِّي تَيْنِكَ الرَّكعتين، ثم يُسلِّم، ثم يقوم فيستقبلُ الناس وهم جلوسٌ، فيقول:"تَصدَّقُوا تَصدَّقُوا"، قال: وكان أكثرَ من يتصدَّق النساءُ بالقُرْط والخاتَم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1101 - على شرطهما
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن (عیدگاہ) نکلتے اور عید کی وہ دو رکعتیں پڑھاتے، پھر سلام پھیرتے، پھر کھڑے ہو کر لوگوں کی طرف رخ فرماتے جبکہ لوگ (اپنی جگہوں پر) بیٹھے ہوتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: صدقہ کرو، صدقہ کرو، راوی کہتے ہیں: سب سے زیادہ صدقہ کرنے والی خواتین تھیں جو (اپنے کانوں کے) بالے اور انگوٹھیاں (اللہ کی راہ میں پیش کر رہی) تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1113]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں