المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
32. أَفْضَلُ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَالتَّهْلِيلِ
سب سے افضل تسبیح، تحمید اور تہلیل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1876
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن أبي عيسى موسى بن عيسى الصَّغير (1) ، حدثني عَوْن بن عبد الله بن عُتْبة، عن أبيه قال: سمعتُ النُّعمان بن بَشِيرٍ يقول: قال رسول الله ﷺ:"إِنَّ مِن جَلال اللهِ مما تَذْكُرونَ، التَّسبيحَ والتَّحميدَ والتَّهليلَ، إنَّهنَّ لَيَتَعَطَّفْنَ حولَ العرش لهنَّ دَوِيٌّ كدَوِيِّ النحل، يُذَكَّرنَ بصاحبِهنَّ، أفلا يُحِبُّ أحدُكم أن يكونَ له عندَ الله من يُذكِّرُه به؟" (2) .
هذا حديث على شرط مسلم، فقد احتَجَّ بموسى القارئ، وهو ابن عيسى هذا!
هذا حديث على شرط مسلم، فقد احتَجَّ بموسى القارئ، وهو ابن عيسى هذا!
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی عظمت و جلال کا جو ذکر یعنی تسبیح، تحمید اور تہلیل بیان کرتے ہو، وہ عرش کے گرد چکر لگاتے ہیں، ان کی بھنبھناہٹ شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح ہوتی ہے اور وہ اپنے پڑھنے والے کا تذکرہ (اللہ کے حضور) کرتے ہیں؛ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند نہیں کرتا کہ اللہ کے ہاں اس کا کوئی ایسا (ذکر) موجود ہو جو اس کی یاد دلاتا رہے؟“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ انہوں نے موسیٰ القاری سے استدلال کیا ہے اور وہ یہی ابن عیسیٰ ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1876]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ انہوں نے موسیٰ القاری سے استدلال کیا ہے اور وہ یہی ابن عیسیٰ ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1876]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،مسدد: هو ابن مسرهد، ويحيى بن سعيد: هو القطان.» [ترقيم الرساله 1876] [ترقيم الشركة 1861]
الحكم على الحديث: إسناده صحيح