المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
8. نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ
قرآن کے فضائل — قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا۔
حدیث نمبر: 2054
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثنا أبو همَّام، حدثنا ابن وهب، أخبرني حَيوة بن شُريح، عن عُقيل بن خالد، عن سَلَمة بن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن بن عوف، عن أبيه، عن ابن مسعود، عن رسول الله ﷺ قال:"نزل الكتابُ الأولُ من بابٍ واحدٍ على حرفٍ واحدٍ، ونزل القرآنُ من سبعةِ أبواب على سبعة أحرف؛ زاجرًا وآمرًا، وحلالًا وحرامًا، ومُحكَمًا ومُتشابهًا، وأمثالًا، فأَحِلُّوا حلالَه، وحَرِّموا حرامَه، وافعلوا ما أُمرتُم به، وانتَهُوا عما نُهِيتُم عنه، واعتبِروا بأمثاله، واعْمَلُوا بمُحكَمِه، وآمِنُوا بمُتشابِهه، وقولوا: آمنَّا به كلٌّ مِن عند ربِّنا" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلی کتاب ایک ہی دروازے سے ایک ہی طریقے (حرف) پر نازل ہوئی تھی، جبکہ قرآن سات دروازوں سے سات طریقوں (احرف) پر نازل ہوا ہے؛ جو روکنے والا، حکم دینے والا، حلال، حرام، محکم، متشابہ اور مثالوں پر مشتمل ہے، پس تم اس کے حلال کو حلال جانو، اس کے حرام کو حرام سمجھو، جس کا تمہیں حکم دیا گیا ہے اسے کرو اور جس سے روکا گیا ہے اس سے رک جاؤ، اس کی مثالوں سے عبرت حاصل کرو، اس کے محکم پر عمل کرو اور اس کے متشابہ پر ایمان لاؤ، اور کہو: ﴿آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا﴾ ”ہم اس پر ایمان لائے، یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہے۔““ [سورة آل عمران: 7]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2054]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2054]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 2054] [ترقيم الشركة 2038]