🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

145. أَشْعَارُ عَلِيٍّ عَلَى وَفَاةِ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے کہے ہوئے اشعار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4823
حدثناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن سليمان الواسطي، حدثنا أبو نُعيم وأبو غسان، قالا: حدثنا عبد الله بن المؤمل المَخْزُومي المكي. وأخبرني محمد بن المؤمَّل بن الحسن، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا أحمد بن حنبل، حدثنا موسى بن داود، حدثنا عبد الله بن المؤمَّل، عن أبي الزُّبير، عن جابر: أنَّ فاطمة لم تمكُث بعد رسول الله ﷺ إِلَّا شهرين (2) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صرف دو مہینے زندہ رہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4823]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4824
حدثني أبو جعفر أحمد بن عُبيد الأسدي الحافظ بهمذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا إسماعيل بن أبي أُويس، حدثنا موسى بن جعفر بن محمد بن علي، عن أبيه، عن جده أبي جعفر محمد بن علي بن الحسين، عن أبيه، عن عليّ: أنَّ فاطمة لما توفِّي رسول الله ﷺ كانت تقول: وابَتَاه (1) ، مِن رَبِّهِ ما أَدْناه، وابتاه، جنانُ الخُلْدِ مَأواه، وابتاه، ربُّه يُكرمه إذا أتاه، وابتاه، الربُّ ورسله يُسلِّم عليه حين يلقاه. فلما ماتت فاطمة قال علي بن أبي طالب: لكل اجتماع من خَليلَينِ فُرقةٌ..... وكلُّ الذي دون الفراق قليل وإنَّ افتقادي واحدًا بعد واحدٍ..... دليل على أن لا يَدُومَ خليل (2)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا یوں کہتی تھی اے میرے ابا جان! آپ اپنے رب کے کتنے قریب ہو گئے ہیں، اے میرے ابا جان! جنت خلد آپ کا ٹھکانہ ہے، اے میرے ابا جان! جب آپ اپنے رب کی بارگاہ میں پہنچے ہوں گے تو اللہ کریم نے آپ کو کتنی عزت دی ہو گی، اے میرے ابا جان! جب آپ نے اپنے رب سے ملاقات کی ہو گی تو رب تعالیٰ اور اس کے فرشتے آپ پر سلام بھیج رہے ہوں گے، اور جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے درج ذیل اشعار کہے۔ دو دوستوں کے ملاپ میں جدائی بہرحال ہوتی ہے کوئی شاذونادر ہی فراق سے بچا ہو گا۔ اور میں نے جو یکے بعد دیگرے دو دوست کھو دیئے ہیں یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ کوئی دوست (دنیا میں) ہمیشہ نہیں رہتا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4824]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں