🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

311. شَهَادَةُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ عَلَى يَدِ الْجِنِّ
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی شہادت جنّات کے ہاتھوں ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5180
حدثني أبو أحمد محمد بن إسحاق الحافظ، حدثنا محمد بن إسحاق بن إبراهيم، حدثنا أبو الأشعَث، حدثنا هشام بن محمد بن السائب الكَلْبي، حدثنا عبد الحميد بن [أبي] (2) عَبْس (3) بن جَبْر، عن أبيه، قال: سَمِعَت قُريشٌ قائلًا يقول في الليل على أبي قُبيس: فإن يُسلِمِ السَّعدانِ يُصبِحُ مُحمدٌ … بمكةَ لا يَخشى خِلافَ المُخالِفِ فلما أصبحوا قال أبو سفيان: من السَّعْدانِ: سعدُ بكرٍ وسعدُ هُذَيمٍ؟! فلما كانت في الليلة الثانية سمعُوه يقول: أيا سعدُ سعدَ الأوسِ كُن أنتَ ناصِرًا … ويا سعدُ سعدَ الخَزرجَينِ الغَطَارِفِ أجِيبا إلى داعِي الهُدى وتَمنَّيا … على اللهِ في الفِردَوسِ مُنْيةَ عارفِ فإنَّ ثوابَ الله للطالبِ الهُدَى … جِنانٌ من الفِردَوسِ ذاتُ رَفارفِ فلما أصبَحوا قال أبو سفيان: هو واللهِ سعدُ بن مُعاذٍ وسعدُ بن عُبَادة (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5101 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
عبدالحمید بن عیش بن جبر اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ قریش نے رات کے وقت جبل ابوقبیس سے کسی کہنے والے کی یہ آواز سنی، وہ کہہ رہا تھا: اگر سعد مسلمان ہو گیا تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ میں کسی مخالف کی مخالفت کا خوف نہیں رہے گا۔ قریش نے سمجھا کہ یہ بات تمیم کے سعد اور ہذیم کے سعد کے بارے میں ہو رہی ہے۔ جب اگلی رات ہوئی تو انہوں نے یہ آوازیں سنیں اے سعد، قبیلہ اوس کے سعد تو مددگار بن جا، اور اے سعد تکبر کرنے والے خزرجیوں کے سعد تم دونوں ہدایت کی طرف بلانے والے کی دعوت کو قبول کرو اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک عارف کی طرح جنت الفردوس کی آرزو کرو۔ کیونکہ ہدایت کے طلبگار کے لئے اللہ تعالیٰ کا ثواب رفرف والی جنت الفردوس ہے۔ جب صبح ہوئی تو سفیان نے کہا: خدا کی قسم! وہ تو سعد بن معاذ اور سعد بن عبادہ کے بارے میں آواز آ رہی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5180]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5181
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا أبو مُسلم، حدثنا بَكّار بن محمد، حدثنا ابن عَوْن، عن محمد: أنَّ سعد بن عُبادة أتى سُبَاطةً قومٍ فبالَ قائمًا، فخَرَّ ميتًا، فقالت الجِنُّ: نحن قَتلْنا سيِّدَ ال … خَزْرجِ سعدَ بنَ عُبادَهُ ورَمَيناهُ بسَهْمَي … ن فلم نُخطِ فُؤادَهُ (1)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5102 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
محمد سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ایک قبیلے کے کوڑے کے ڈھیر کے پاس سے گزر رہے تھے کہ وہیں پر اچانک مر کر گر گئے۔ تو ایک جن نے کہا: ہم نے خزرج کے سردار سعد بن عبادہ کو مارا ہے اور ہم نے دو تیر مارے ہیں اور دونوں سیدھے اس کے دل پر جا کر لگے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5181]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5182
أخبرنا محمد بن علي الصَّنْعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبَّاد، أخبرنا عبد الرزاق، عن مَعمَر، عن قَتَادة، قال: أقامَ سعدُ بنُ عُبادة لا يَبُول، ثم رَجَع، فقال: إني لأجِدُ في ظَهْري شيئًا، فلم يَلبَث أن مات، فناحَتِ الجنُّ فقالوا: نحن قَتلْنا سيِّدَ ال … خَزرجِ سَعْدَ بنَ عُبادَهُ ورَمَيناهُ بسَهْمي … نِ فلم نُخطِ فُؤادَهُ (1)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5103 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
سیدنا قتادہ فرماتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ پیشاب کرنے کے لئے گئے، پھر جب واپس آئے تو کہہ رہے تھے: میری کمر میں درد ہو رہا ہے، اس حالت میں آپ زیادہ دیر نہیں رہے تھے کہ فوت ہو گئے تو اس وقت جنات نے یہ نوحہ پڑھا ہم نے خزرج کے سردار سعد بن عبادہ کو مارا ہے اور ہم نے دو تیر مارے ہیں جو کہ ان کے دل سے خطا نہیں ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5182]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں