المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
465. ذِكْرُ مَنَاقِبِ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 5540
حدثنا علي بن حَمشاذ العدل، حدثنا محمد بن بِشر بن مَطَر، حدثنا أبو إبراهيم التّرجُماني، قال: رأيتُ شيخًا بدمشقَ يُقال له: إسحاقُ أبو حارثٍ (3) مولى لبني هَبّار القرشي، قال: رأيتُ أبا الدَّرداء عُويمر بن قيس بن عائشة (1) صاحب رسول الله ﷺ أشهلَ أقْنى يَخضِبُ بالصُّفْرة، ورأيتُ عليه قَلَنسُوة مُضرَّبةً صغيرةً، ورأيتُ عليه عِمامةً قد ألقاها على كَتِفَيه، قال العباس (2) : فسمعتُ رجلًا كان معي يقول له: مُذْ كم رأيته؟ قال: رأيتُه منذُ أكثر من مئة سنةٍ، قال: وكان عليه جَورَبان ونَعْلان. قال: وكان أتى على إسحاق نحوٌ من عشرين ومئة سنةٍ (3) . ذكرُ مناقب أبي ذرٍّ الغفاري ﵁ -
بنی ہبار کے آزاد کردہ غلام ابواسحاق اجرب فرماتے ہیں: میں صحابی رسول اللہ سیدنا ابوالدرداء عویمر بن قیس بن خناسہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے ان کی آنکھیں سیاہی مائل سرخ تھیں اور آپ شرم و حیاء کے پیکر تھے، آپ زرد رنگ کا خضاب لگایا کرتے تھے۔ میں ان کے سر پر چھوٹے سائز کی ٹوپی دیکھی ہے اور اس کے اوپر عمامہ شریف جس کو انہوں نے اپنے کندھے پر لٹکایا ہوا تھا۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک آدمی کو جو میرے ساتھ تھا اس نے ان سے پوچھا: تم نے کتنا عرصہ ان کو دیکھا؟ انہوں نے کہا: میں نے ایک سال سے زیادہ ان کو دیکھا، وہ جورابیں اور جوتے پہن کر رکھتے تھے۔ اور وہ ابواسحاق کے پاس ایک سو بیس سال تک آتے رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5540]